یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
اک لفظ تھا ، اک لفظ سے افسانہ ہوا
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5478
اک لفظ تھا ، اک لفظ سے افسانہ ہوا
اک شہر تھا، اک شہر سے ویرانہ ہوا
گردوں نے ہزار عکس ڈالے ہیں عظیمؔ
میں خاک ہوا، خاک سے پیمانہ ہوا
اللہ تعالیٰ کی عظمت کا اندازہ کون کرسکتا ہے۔ ایک لفظ میں ساری کائنات کو سمو دیا ہے ۔ اس لفظ میں اربوں ، کھربوں بلکہ ان گنت عالم بند ہیں ۔ یہ لفظ جب عکس ریز ہوجاتا ہے تو کہیں عالم ملکوت و جبروت آباد ہو جاتے ہیں اور کہیں کہکشانی نظام اور سیّارے مظہر بن جاتے ہیں ۔ کتنا برجستہ راز ہے یہ کہ لفظ ہر آن اور ہر لمحہ نئی صورت میں جلوہ فگن ہورہا ہے۔ اس ایک ہی لفظ کی ضیا پاشیوں کو کبھی ہم بقا کہتے ہیں اور کبھی فنا کا نام دے دیتے ہیں ۔
اے عظیم ؔ ! ان کی عظمت کی کوئی انتہا نہیں کہ اس نے ’’کن‘‘ کہہ کر ایک ذرّہ بے مقدار پر اتنے عکس ڈال د یئے ہیں کہ میں پیمانہ بن گیا ہوں، ایسا پیمانہ جس کے ذریعے دوسرے ذرّات (مخلوق ) دہ نشہ اور شیفتگی حاصل کرسکتے ہیں جس سے پیمانہ خود سرشار اور وحدت کی شراب میں مست دبے خود ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 130 تا 131
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔