یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
اوصاف حمیدہ
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5244
حضور قلندر بابا اولیاءؒ فطرتاً ذہین، حلیم الطبع، مخلص، شاعر، فلاسفر، وسیع المعلومات، خلیق ، سخن سنج اور پُر مزاح تھے۔جب کوئی ملاقاتی یا دوست آپ کے پاس آتے تو ممکنہ خاطر و مدارات کرتے ، بڑے اطمینان سے اس کی بات سنتے اور مطمئن کردیتے تھے۔ اپنے حلقۂ احباب میں خاص طور پر اور عامتہ النّاس میں عام طور سے نہایت عزت و جاہ کے مالک مانے جاتے تھے۔ اور بہت ہی مقبول اور ہر دلعزیز تھے۔ آپ جس جگہ تشریف لے جاتے لوگ نہایت خندہ پیشانی سے آپ کا پرجوش استقبال کرتے ۔ اور آپ کے فرمودات بہت انہماک سے سنتے تھے۔ ابتدائی دور میں آپ کو شطرنج سے بھی شوق تھا۔ اور شطرنج میں اس قدر مہارت تھی کہ انہیں ایک سو سے زیادہ چالیں اَزبَر تھیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 33 تا 34
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔