انسانی حقوق
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2616
ماضی کے واقعات اور تاریخی حقائق پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خواتین اس طرف متوجہ ہوں کہ قدرت نے انہیں برابر کے انسانی حقوق عطا کئے ہیں۔ جب ہم لفظ تاریخ بولتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اس سے منشاء یہ ہوتا ہے کہ ماضی یا زمانہ خود کو دہراتا ہے۔ ماضی میں جس طرح آدم ایک بچہ تھا۔ آج بھی ہر آدم زاد پیدائش کے بعد بچہ ہوتا ہے۔ ماضی میں جس طرح “حوا” بچی تھیں آج بھی پیدائش کے بعد حوا کی ہربیٹی بچی ہوتی ہے۔ جس طرح آج میں باپ ہوں۔ دادا ہوں، نانا ہوں کل میں ماضی میں دفن ہو جاؤں گا اور میرا بیٹا باپ، دادا اور نانا بن جائے گا۔ جس طرح آج آپ ماں ہیں کل آپ کو بھی ماضی نگل لے گا اور آپ کی بیٹی ماں، دادی، نانی بن جائے گی اور یہ سلسلہ تا قیامت چلتا رہے گا
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 66 تا 67
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔