یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
اس بات پر سب غور کریں گے شاید
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5494
اس بات پر سب غور کریں گے شاید
آہیں بھی وہ دوچار بھریں گے شاید
ہے ایک ہی بات اسمیں پانی ہوکہ مئے
ہم ٹوٹ کے ساغر ہی بنیں گے شاید
پانی اور مئے کوئی الگ الگ چیز نہیں ہے ۔ پانی ہو یا شراب دونوں ایک ہی فارمولے کے تحت وجود میں آتے ہیں ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پانی میں تخلیقی فارمولے براہ رست کام کررہے ہیں اور شراب براہ راست تخلیقی فارمولوں میں کچھ رد و بدل کے ساتھ بنتی ہے۔ شراب کے نام پر لوگ جھگڑتے ہیں ۔ آخر وہ کیوں ان رموزو نکات پر غور نہیں کرتے۔۔۔ ۔ شراب بھی مٹی ہے، ساغر بھی مٹی ہے ، ہم خود مٹی ہیں ۔ ہم ٹوٹ کر بکھر جائیں گے تو ہماری مٹی سے پھر ساغر بن جائے گا۔ کیوں کہ تخلیق کا عمل جاری و ساری ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 139 تا 140
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔