احسنِ تقویم
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2635
محترم خواتین!
آپ کو اللہ کے محبوب آخری نبیﷺ نے ظلم و ستم کی چکی میں پسنے سے بچایا ہے۔ آپ کے اوپر فرض ہے کہ آپ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی اور روحانی علوم بھی سیکھیں۔ اپنی روح کا تعارف حاصل کریں۔روح میں وہ سب “مخفی” ظاہر ہے جس سے آدمی انسان بن جاتا ہے۔
احسن تقویم، انسان اشرف المخلوقات اس وقت ہے جب وہ اپنی روح سے واقف ہو۔ اللہ اور اس کے رسول کا حکم بردار ہو۔ جب بندہ اپنی اصل یعنی روح سے واقف ہو جاتا ہے تو اس کے اندر عدل و انصاف، رحم و کرم، برابری، مساوات اورانصاف و عدل کے ساتھ حقوق کی تقسیم کا حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے۔
عورت اور مرد دونوں اللہ کی تخلیق ہیں۔ جس طرح کوئی مرد روحانی علوم حاصل کر کے اللہ کا عارف بن جاتا ہے۔ اسی طرح ہر عورت تزکیہ نفس سے نور علیٰ نور”عارفہ” بن جاتی ہے۔ اللہ کی دوست بن کر خوف اور غم سے نجات حاصل کر لیتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 72 تا 73
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔