روحانی عورت
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2526
ہر زمانے میں یہ بات بحث طلب رہی ہے کہ :
۱۔ عورت میں روحانی صلاحیت موجود نہیں ہے یا مرد کے مقابلے میں کم ہے۔
۲۔ عورت میں روحانی اور الہامی مرحلوں سے گزرنے اور ان کو سمجھنے کی سکت نہیں ہوتی۔
۳۔ عورت روحانی طور پر مرد سے کمزور ہے۔
۴۔ عورت آسمانوں میں پرواز نہیں کر سکتی۔
سوال یہ ہے کہ:
عورت کیوں آسمانوں میں پرواز نہیں کر سکتی؟ جب کہ عورت اور مرد کی روح ایک ہے۔ خواتین و مرد حضرات کے احساسات اور جذبات ایک جیسے ہیں۔ جسمانی اور روحانی صلاحیتیں کم و بیش ایک جیسی ہیں۔ دل، دماغ ایک طرح کے ہیں۔ ناک، کان، آنکھ اور جسمانی اعضاء میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ مرد اور عورت کے اعمال یکساں قرار دیئے گئے ہیں۔ قرآن حکیم میں وضاحت ہے کہ مرنے کے بعد جزا، یعنی قرب الٰہی کا حصول صرف جنس پر منحصر نہیں ہے بلکہ اس کا انحصار ایمان و ایقان پر ہے۔ مرد ہو یا عورت اسے ہی قرب الٰہی حاصل ہوتا ہے جس میں ایمان اور ایقان ہو۔
“تم میں سے جو پرہیز گار تر ہے۔ اللہ کے نزدیک معزز تر ہے۔”
“مرد ہو یا عورت وہ صاحب ایمان بھی ہو تو ایسے لوگ (مرد و عورت) جنت میں داخل کئے جائیں گے۔”
(سورۃ النساء: ۱۶۶)
مرد اورٖعورت کاکردار منافقت اور کفر میں یکساں ہے ۔
“اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو سزا دےگااور مومن مرد اور مومن عورتوں پر توجہ فرمائےگا۔”
(سور ۃ سبا: ۷۳)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 31 تا 32
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔