حضرت اُم محمدؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2757
حضرت ام محمدؒ شیخ ابو عبداللہ خفیفؒ کی والدہ ماجدہ تھیں۔ بیٹے کے ساتھ سمندری راستے سے حج کو گئیں۔ شیخ ابو عبداللہؒ رمضان کے آخری عشرے میں بیداری کرتے اور عبادت الٰہی میں مشغول رہتے۔ حضرت اُم محمد گھر کے ایک کونے میں معتکف تھیں، دفعتاً
شب قدر کے انوار و تجلیات آپؒ پر ظاہر ہوئے۔ آپؒ نے بیٹے کو آواز دی :
“اے محمد! جو تم وہاں طلب کر رہے ہو یہاں موجود ہے۔”
شیخ عبداللہؒ تجلیات الٰہی سے معمور کمرے میں داخل ہوئے اور والدہ کے قدموں میں گر گئے۔
حکمت و دانائی
* نیک ماں انوار و تجلیات کا عکس ہے۔ حضور اکرمﷺ نے فرمایا۔ جنت ماں کے قدموں میں ہے۔
* والدین کی شکر گزاری اور احسان مند ہونا سعادت اور نیک ہونے کی علامت ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 188 تا 188
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔