اُمّ معاذؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2856
اُمّ معاذؒ زیادہ تر گوشہ نشین رہتی تھیں۔ ہجوم میں گھبراتی تھیں۔ اللہ تعالیٰ کی محبت میں دیوانوں جیسا حال تھا۔ ایک روز کوئی بزرگ ان سے ملنے آئے۔ ان کی حالت دیکھ کر پوچھا: “تجھے کس شئے نے دیوانہ بنا دیا ہے؟” آپ نے کہا: “اللہ سے ملنے کے شوق نے مجھے تڑپایا ہوا ہے۔” بزرگ نے پوچھا: “کیا فواد اور قلب جدا جدا ہیں؟” کہا:”قلب محبت کرتا ہے اور فواد مشتاق ہوتا ہے۔” بزرگ نے پوچھا: “حق کا وقوف کیا ہے؟” ام معاذؒ نے فرمایا: “حق کو پانے کے لئے بے کیف ہونا ضروری ہے۔” بزرگ نے پوچھا: “حق کو پانے میں صادق ہونا کیا شئے ہے؟” یہ سن کر آنکھیں بند کر لیں اور مسکرا کر فرمایا: “صادق اور سچے لوگ اس طرح چلے جاتے ہیں۔” ہلا جلا کر دیکھا تو جسم سے روح پرواز کر چکی تھی۔
حکمت و دانائی
* قلب محبت کرتا ہے اور فواد مشتاق ہوتا ہے۔
* حق کو پانے کے لئے بے کیف ہونا ضروری ہے۔
* صادق اور سچے لوگوں پر نزع کا عالم طاری نہیں ہوتا وہ خوشی خوشی چلے جاتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 309 تا 309
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔