یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
معلوم ہے تجھ کو زند گانی کا راز ؟
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5505
معلوم ہے تجھ کو زند گانی کا راز ؟
مٹی سے یہاں بن کے اڑا ہے شہباز
اس کے پروپرزے تو یہی ذرّے ہیں
البتہ کہ صناّع ہے اس کا دمساز
اے آدم ! کیا تجھے معلوم ہے کہ تیری زندگی کے اندر کون سے فارمولے کام کررہے ہیں ؟ دنیا میں ہر چیز کی ساخت مٹی سے عمل میں آئی ہے۔ شہبازکی قوت پرواز بھی اسی مٹی کی ممنون کرم ہے۔ کیونکہ اس کے جسمانی اعضا ء اسی مٹی (کل رنگ روشنی ) کی مختلف ترکیبوں سے وجود میں آئے ہیں ۔ البتہ تخلیق کا اصل راز یہ ہے کہ مٹی کے اندر خالق کائنات کا امر متحرک ہے جو کہ مٹی کو مختلف سانچوں میں ڈھال کر مختلف شکلوں میں ظاہر کررہا ہے ۔ کنکر، پتھر ، پودے، مختلف قسم کے جانور اور انسان دراصل مختلف سانچے (DIE) ہیں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 146 تا 147
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔