بی بی عائشہ علیؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2852
بی بی عائشہؒ کا تعلق دینی گھرانے سے تھا۔ سخی اور خدا ترس تھیں۔ ضرورت مندوں کی مدد کر کے خوش ہوتی تھیں۔ معنی و مفہوم پر غور کرنا محبوب مشغلہ تھا۔ کم گوئی نے آپ کو اللہ سے بہت قریب کر دیا تھا۔
بی بی عائشہؒ کو سیدنا حضورﷺ سے عشق تھا۔ ہر نماز کے بعد درود شریف پڑھ کر ایصال ثواب کرتی تھیں۔ جمعرات کو شب بیداری کرتیں اور پوری رات نوافل اور درود شریف کثرت سے پڑھتی رہتی تھیں۔ جمعہ کو چپ کا روزہ رکھنا معمول تھا۔ آپ خواب میں کئی مرتبہ حضورﷺ کی زیارت سے مشرف ہوئیں۔ حج بیت اللہ کے بعد مسجد نبویﷺ میں نماز کے بعد فخر کائنات، محبوب سبحانی، نوریزدانی حضورﷺ کو کھلی آنکھوں سے جلوہ گر دیکھا۔
حکمت و دانائی
* قرآن میں غور و فکر اگر شعار بن جائے تو روح نور ہدایت سے معمور ہو جاتی ہے۔
* قرآن میں تفکر سے نئے نئے انکشافات ہوتے ہیں۔
* قرآن میں تسخیر کائنات کے فارمولے بیان کر دیئے گئے ہیں۔
* اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:”ہم نے قرآن کو سمجھنا آسان کر دیا ہے۔ ہے کوئی سمجھنے والا؟”
* محبت کی لطیف لہریں مصائب و مشکلات اور پیچیدہ بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔
* غصہ کی کثیف لہریں بیماری کو جنم دیتی ہیں۔
* ذکر الٰہی سے سکون ملتا ہے سکون سے چہرہ خوبصورت ہوتا ہے۔
* قرآن شفا ہے قرآن راہ ہدایت ہے۔
* قرآن دین و دنیا میں سرخرو ہونے کا ذریعہ ہے۔
* قرآن علم اسماء کی تشریح ہے۔
* اللہ آسمانوں اور زمین کی روشنی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 305 تا 306
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔