بی بی سعیدہؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2848
بی بی سعیدہؒ اپنے دور کی رابعہ بصریؒ تھیں۔ ریاضت اور مجاہدے میں ان کو کمال حاصل تھا۔ آپ فرماتی تھیں:”دل کی آنکھ کھل جانے سے بندہ مومن کے درجے پر فائز ہو جاتا ہے۔ دل کی آنکھ سے دیکھنا حقیقت ہے اور ظاہری آنکھ سے دیکھنا فریب نظر ہے۔”
ایک سکھ عورت نے آپ سے کہا:”میرا بیٹا بیمار ہے ، مرض کسی کی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ آپ میری مدد کریں۔”بی بی سعیدہؒ نے کچھ دیر مراقبہ کر کے لڑکے کی ماں سے کہا:”تمہارے بیٹے کی آنتوں میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہو گئے ہیں۔ طبیب کو جا کر بتاؤ کہ وہ اس مرض کا علاج کرے، علاج کے بعد لڑکا صحت یاب ہو گیا۔ ”
بی بی سعیدہؒ اپنی روحانی صلاحیتوں سے مرض کی تشخیص میں مہارت رکھتی تھیں۔
حکمت و دانائی
دل کی آنکھ کھل جائے تو خواتین بھی مومنہ کے درجے پر فائز ہو جاتی ہیں۔
* دل کی آنکھ سے دیکھنا حقیقت اور ظاہری آنکھ سے دیکھنا فریب نظر ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 302 تا 302
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔