بی بی تاریؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2772
بی بی تاریؒ کے اوپر اللہ تعالیٰ کی طرف سے لطف و عنایت کا سلسلہ شروع ہوا تو ادب و احترام میں آپؒ سیدھی نہیں لیٹتی تھیں۔ ٹانگیں سمیٹ کر سوتی تھیں۔ غذا بہت کم استعمال کرتی تھیں تا کہ نفس موٹانہ ہو، حاجت مندوں کی مدد کرتی تھیں۔
دونوں ہاتھ فضا میں بلند کر کے بارگاہ الٰہی میں دعا کرتی تھیں:
“یا الٰہی! یہ سب تیری مخلوق ہیں، سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور بخش دے تو، تو سب سے بڑا معاف کرنے والا ہے۔”
مستجاب الدعوات ولیہ تھیں۔
حکمت و دانائی
* نیکی ایک چراغ ہے جس سے انسانیت روشن ہوتی ہے۔
* امیروں، سرداروں، وڈیروں اور بادشاہوں کی قربت آنکھوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔
* روحانی علوم سیکھ کر حقائق کا ادراک ہو جاتا ہے۔
* اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی تقدیر پر راضی رہنا ہزاروں مقبول کاموں سے افضل ہے۔
* والدین کی خدمت عبادت ہے۔
* توبہ کے وقت اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے کے آنسو بے حد پسند ہیں۔
* ہر انسان کے اندر دو حواس کام کرتے ہیں۔ ظاہری حواس۔ باطنی حواس۔ تصوف ایک مکتبہ فکر ہے جس میں داخل ہو کر انسان باطنی حواس سے واقف ہو جاتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 209 تا 210
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔