بی بی رابعہ شامیہؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2715
بی بی رابعہ شامیہؒ شیخ احمد بن الحواریؒ کی بیوی اور بی بی حکیمہؒ کی شاگرد تھیں۔ بی بی حکیمہؒ کی طرح ان کو بھی اولیاء اللہ خواتین میں شمار کیا جاتا ہے۔
ایک دن ان کے سامنے کھانے کا طشت رکھا گیا۔ انہوں نے خادمہ سے کہا کہ طشت کو میرے سامنے سے ہٹا دو۔ ایسا لگتا ہے کہ آج خلیفۃ المسلمین کا انتقال ہو گیا ہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ اس ہی دن ہارون الرشید کا انتقال ہوا تھا۔
بی بی رابعہ شامیہؒ کو سچے خواب نظر آتے تھے۔ مخلوق خدا کی خدمت کرتی تھیں۔
حکمت و دانائی
* محبت صرف الہ کے لئے مخصوص ہے۔
* اللہ کی معرفت حاصل کرنے کے لئے پہلی منزل”توبہ” ہے۔
* جھوٹ شخصیت کو تاریکی میں دفن کر دیتا ہے۔
* غیبت انسان کے اچھے عمل کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے۔
* “حیا” عورت کا زیور ہے۔
* بیوی کے لئے ضروری ہے کہ شوہر کی دلداری کرے۔
* شوہر کیلئے ضروری ہے کہ بیوی سے حسن ظن رکھے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 151 تا 151
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔