بی بی امتہ الجیلؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2707
ایک مرتبہ صاحب نظر اور صاحب دل حضرات میں یہ بحث چھڑی کہ “ولایت” کیا ہے؟ سب نے اپنی اپنی رائے دی۔ لیکن کسی ایک نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ طے پایا کہ امتہ الجلیلؒ کے سامنے یہ مسئلہ پیش کیا جائے جب ان کے سامنے یہ مسئلہ پیش کیا گیا تو انہوں نے فرمایا:
“ولی وہ ہے جو ہر وقت اللہ کی یاد میں مشغول رہے اس کی توجہ ماسوا کی طرف نہ جائے۔”
پھر انہوں نے ارباب سلوک سے مخاطب ہو کر فرمایا:
“جب کوئی ولی یادحق کو چھوڑ کر کسی اور کام میں مشغول ہو جائے تو اس کی ولایت کا یقین نہ کرنا۔”
بی بی امتہ الجلیلؒ کا معمول تھا کہ ہر نماز کے بعد مراقبہ کرتی تھیں۔ ایک دفعہ مراقبے میں خود کو نور کا ایک ذرہ دیکھا۔
بی بی امتہ الجلیلؒ بتاتی ہیں کہ
“اللہ تعالیٰ بہت رحیم اور شفیق ہیں۔ اپنی مخلوق سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ الحمدللہ! مجھے سعادت نصیب ہوئی ہے کہ میں نے عرش پر اللہ تعالیٰ کی کرسی کے گرد طواف کیا ہے۔”
حکمت و دانائی
* سب سے بڑی کرامت یہ ہے کہ بری باتیں چھوڑ کر اچھی باتیں اپنا لی جائیں۔
* ولی وہ ہے جو ہر وقت اللہ کی یاد میں مشغول رہے۔
* آدمیوں میں سب سے زیادہ غنی، قناعت کرنے والا ہے۔
* جس طرح شیطان وسوسہ ڈالتا ہے اسی طرح شیطان صفت آدمی بھی وسوسہ ڈالتا ہے۔ دونوں کے شر سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 145 تا 146
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔