پیشین گوئی
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2643
اب یہ امید بھی باقی نہیں رہی کہ آدم زاد اپنے وحشت ناک رویے میں تبدیلی کرے گا۔ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ جب کوئی قوم اپنی حالت تبدیل نہیں کرتی تو اللہ تعالیٰ اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہے۔
اللہ رحیم و کریم ہے۔ قدرت عورت کو اقتدار میں لانا چاہتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میری باتوں کو مجذوب کی بڑ سمجھا جائے۔ میں ایک روحانی بندہ ہوں۔ ہر روز دو گز زمین مجھے آواز دیتی ہے۔ تو کہاں ہے؟
میں بھی بخوشی پیوند خاک ہونے کا منتظر ہوں۔ لیکن میری ایک خواہش ہے کہ میری بیٹیاں، بہنیں، بہوئیں اور میرے بچے اپنی خداداد صلاحیتوں کا ادراک کریں۔ اللہ کی رسی کو متحد ہو کر مضبوطی کے ساتھ پکڑ لیں اور اللہ کی پسند کے مطابق معاشرے کی تشکیل کریں اور اپنی ماں زمین کی مانگ میں سندور بھر دیں تا کہ دنیا امن و آشتی کا گہوارہ بن جائے۔
میرے اوپر اللہ کا یہ کرم ہے کہ میں نے جو کچھ لکھا خواتین و حضرات نے اسے قبول کیا۔ نظریہ رنگ و نور سے استفادہ کر کے انبیاءؑ کی طرز فکر عام کرنے میں ہر ہر قدم پر اس عاجز بندے کے ساتھ تعاون کیا۔ میں آپ سب کا ممنون کرم ہوں۔ شکر گزار ہوں۔ آپ سے مغفرت کی دعا کا طلب گار ہوں۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
“اللہ مرد و زن کی رگ و جان سے زیادہ قریب ہے۔”
“اللہ ابتداء ہے، اللہ انتہا ہے۔ اللہ ظاہر ہے اللہ باطن ہے۔”
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
“جو لوگ میرے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔ میں ان کے اوپر ہدایت و رہنمائی کے دروازے کھو ل دیتا ہوں۔”
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 75 تا 76
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔