بے خوف خواتین
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2600
کہا جاتا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں عورتیں زیادہ خوفزدہ رہتی ہیں۔ ان میں بہادری کم ہوتی ہے۔
* سودہ بنت عمارہؓ نے ابو سفیان سے بھرے دربار میں بے خوفی کے ساتھ بحث کی اور ایسے مسائل زیر بحث لائیں کہ شام کا حاکم جواب نہ دے سکا۔ انصاف نہ کرنے پر انہوں نے مقابلے کی دھمکی بھی دی۔ آخر کار ابو سفیان نے مجبور ہو کر سودہ بنت عمارہؓ کا مطالبہ پورا کیا۔ (العقد العزیز: جلد اول)
* ایک عورت اکرثہ بنت امرش نے شام کے حاکم معاویہ کے سامنے گورنروں کی شکایت کی اور بے باکانہ کہا اگر یہ سب تیرے ایماء اور مشورے سے ہو رہا ہے تو تجھے چاہئے کہ توبہ کر او راگر تیرے گورنر خود ایسا کررہے ہیں تو تجھے چاہئے کہ ان خائنوں کو چھوڑ کر امانت داروں سے تعاون حاصل کر۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 61 تا 61
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔