مہر کی رقم کتنی ہونی چاہئے
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2588
ھدایہ۔جلداول۔”کتاب الزکوٰۃ المال” میں لکھا ہے کہ دور نبویﷺ میں دینار دس درہم کے برابر تھا۔ حضرت خدیجہؓ، حضرت عائشہؓ اور حضرت میمونہؓ کا مہر پانچ سو درہم یعنی پچاس دینار تھا۔
پچاس دینار، پانچ سو پچھتر(۵۷۵) گرام سونے کے برابر ہیں۔ پانچ سو درہم کا مطلب آدھا کلو اور پچھتر گرام سونا ہے۔
حضرت خدیجہؓ کا مہر موجودہ دور کی مالیت کے مطابق آدھا کلو پچھتر گرام سونا تھا جو پاکستانی زرمبادلہ میں تین لاکھ پینتالیس ہزار (345,000) روپے ہے۔
حضرت عائشہؓ کا مہر بھی آدھا کلو پچھتر گرام سونا تھا جس کی مالیت تین لاکھ پینتالیس ہزار روپے بنتی ہے۔
حضرت میمونہؓ کا مہر بھی تین لاکھ پینتالیس ہزار روپے تھا۔
اللہ کے محبوب نبی مکرم حضرت محمد رسول اللہﷺ کی لخت جگر، حضرت بی بی فاطمہؓ کا مہر چھ سو درہم تھا۔ جس کا وزن آدھا کلو آدھا پاؤ ایک چھٹانک پندرہ گرام سونا بنتا ہے۔ اتنے وزن سونے کی مالیت، پاکستانی کرنسی میں، چار لاکھ اکیس ہزار پانچ سو (4,21,500) روپے ہے۔
(۱۔دورنبویﷺکا نظام حکومت۔ ترجمہ الترتیب الاواریہ۔ علامہ عبدالحئی کتانی
۲۔تذکارصحابیات۔ تالیف:طالب الہاشمی
۳)۔اسلام کے معاشی نظریئے۔ ڈاکٹر محمود یوسف الدین
۴۔ابن خلادون
۵۔المحسنات السلطانیہ
۶۔النقود السلامیہ۔تقی الدین احمد المقرنبری۔مطبوعہ قسطنطنیہ)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 55 تا 56
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔