ناقص العقل
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2546
عورت کو ناقص العقل بھی کہا جاتا ہے۔ عقل کے بنیادی حقائق سامنے رکھ کر گفتگو کی جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ مرد بھی ناقص العقل ہوتا ہے۔ سارے ہی مرد عاقل اور دانشور نہیں ہوتے۔
“عقل” انسان کو حیوان پر فوقیت دیتی ہے۔ جب تعلیم اتنی عام نہیں تھی جتنی آج ہے اس وقت عقل کا معیار یہ تھا کہ زیادہ عمر کے آدمی سے مشورہ لیا جاتا تھا۔ بڑی عمر کی وجہ سے وہ زیادہ ہوشیار اور تجربہ کار ہوتا تھا۔
ایک طبقہ کا خیال ہے کہ مردوں نے عورتوں کے اوپر پابندیاں لگا کر اسے علم اور تجربے سے محروم رکھنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ بہت حد تک کامیاب رہا ہے۔
تقسیم ہند سے قبل عورت کی تعلیم کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جا تا تھا۔ لڑکیوں کی تعلیم میں مرد حضرات مزاحمت کرتے تھے۔ مفروضہ یہ تھا کہ لڑکیاں پڑھ لکھ کر عشقیہ خطوط لکھیں گی جب کہ یہ بات کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 38 تا 39
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔