اَنڈوں کی تقسیم

شتر مُرغ میں عقل و فہم کا اندازہ اس عمَل سے لگایا جا سکتا ہے کہ اپنے انڈوں کی تین قسمیں کرتا ہے۔ کچھ کو ریت میں دبا دیتا ہے۔ چند کو دھوپ میں چھوڑ دیتا ہے اور بقیہ کو سینے لگتا ہے۔ جب انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں تو دھوپ میں رکھے ہُوئے […]

سُراغ رساں کتے

دنیا بھر میں پولیس مُجرموں کو تلاش کرنے اور انہیں پہچاننے کیلئے عرصے سے کتّوں کو استعمال کر رہی ہے۔ جہاں انسانی ناک میں تقریباً پانچ ملین حِسّی خلیات (Sensory Cells) ہوتے ہیں، کتّوں کی کچھ نسلوں میں دو سَو ملین سے زیادہ خلیات ہوتے ہیں۔ اسی مناسبت سے کتّے میں سونگھنے کی حِس انسان […]

طاقت ور حِسّیات

زیادہ تر زلزلے اچانک نہیں آتے۔ زمین کی زیریں سطح کی چٹانوں کا باہمی ٹکڑا ؤ ابتدائی مراحل کا نقطۂِ عُروج ہوتا ہے۔ مُستقل بڑھتا ہوا اَرضیاتی دباؤ سطحِ زمین کے جُھکاؤ اور اُبھار میں غیرمَعمولی تبدیلیاں پیداکر تاہے۔ زلزلے کی لہریں زیرِزمین چٹانوں میں رُونما ہونے لگتی ہیں۔ زمین کے مقناطیسی میدان میں خفیف […]

نَوعی اِشتراک

ہماری فطرت اور جِبلّت دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔ جِبلّت میں ہمارا دوسری نَوعوں مثلاً بھیڑ، بکری، گا ئے، بھینس، کتّے، بلّی، سانپ، کبوتر، فاختہ وغیرہ کے ساتھ ذہنی اِشتراک ہے… اور فطرت میں ہم اپنا ایک مقام رکھتے ہیں، اور یہ مقام ہمیں ایک ہستی نے جوتمام نَوعوں سے ماوراء ہے اورجو تمام افراد […]

بجلی کی دریافت سے پہلے

ہمارے سامنے چڑیا سے بھی چھوٹا پرندہ ‘‘بَیا’’ (Weaver Bird) ہے۔ بَیا کا مکان ایک پوری سائنس ہے۔ ایک پورا نقشہ ہے۔ ایک پوری پلاننگ ہے۔ تنکوں کے اس گنبد نما لٹکے ہُوئے گھر میں کمرے بھی ہوتے ہیں، سونے کیلئے بستر بھی ہوتے ہیں۔ اور بچوں کے جُھولنے کیلئے جُھولا بھی ہوتا ہے۔ یہ […]

ظاہر اور باطن

یہ ایک تخلیقی لامتناہی سلسلہ ہے جو ہمیں اِس تفکر کی دعوت دیتا ہے کہ ہمارا ایک ظاہر ہے، دوسرا ہمارا باطن۔ ظاہر کو ہم ‘‘مادّہ ‘‘ کہتے ہیں اور باطن کو ‘‘روح ‘‘ کہا جاتا ہے۔ روح بھی دو رُخ پر قائم ہے: • روح کا ایک مُظاہرہ روح کے بُنے ہُوئے لباس سے […]

جنسی کشش کا قانون

تخلیق کا قانون ہمیں بتاتا ہے کہ مَرد کا وُجود بھی دو رُخوں پر قائم ہے اور عورت کا وُجود بھی دو رُخوں پر قائم ہے۔ عورت کے اندر مَرد چُھپا ہُوا ہے اور مَرد کے ا ندر عورت چُھپی ہوئی ہے۔ اگر آدم کے اندر حوّا نہ ہوتی تو حوّا کی پیدائش ممکن نہیں […]

تخلیقی سانچے

نسلی سلسلے کے بارے میں یہ کہنا حقیقت پر مبنی ہے کہ پیدائش میں انسان، کتّے اور بلّی یکساں نوعیت کے حامل ہیں۔ ایک مائع لُعاب (Sperms) جب دوسرے لُعاب (Ova) میں مل کر تحلیل ہو جاتاہے اور تخلیقی سا نچے میں ٹھہر جاتا ہے تو ایک خا ص پروسیس (Process) کے تحت اس کی […]

ذات کا مطالعہ

ہم جب اپنے آپ کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک محدود اور فنا ہونے والا جسم ہے اور یہی ہماری زندگی کی پہچان ہے۔ یہ جسم جو ہمیں نظر آتا ہے۔ اس کے اجزاءِ ترکیبی کثافت، گندگی، تعفّن اور سڑاند ہیں۔ اس سڑاند کی بنیاد اس نظریے پر قائم […]

جیتی جاگتی تصویر

ہم اس حقیقت تک رسائی اس طرح حاصِل کر سکتے ہیں کہ ہم یہ جان لیں کہ جیتی جاگتی تصویر ایک جسم نہیں ہے بلکہ ایک شعور ہے۔ ہماری مجبوری یہ ہے کہ ہم اسے بالکل شعور بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ شعور صرف ہماری پہچان کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے اوپر ساری […]

جسم اور روح

جب ہم زندگی کا تجزیہ کرتے ہیں تو ہمارے سامنے ایک ہی حقیقت آتی ہے کہ آدم کا ہر بیٹا اور حوّا کی ہر بیٹی خوش رہ کر زندگی گزارنا چا ہتے ہیں لیکن زندگی کا مادّی نظریہ ان کو ہر ہر قدم پر مایوس کرتا ہے اس لئے کہ ہماری زندگی کا ہر ہر […]