مہمان نوازی

مہمان کے آنے پر سلام دعا کے بعد سب سے پہلے اس کی خیریت معلوم کریں۔ قرآن پاک میں ارشاد ہے: ’’کیا آپ کو ابراہیم کے معزز مہمان کی حکایت بھی پہنچی ہے کہ جب وہ ان کے پاس آئے تو آتے ہی سلام کیا۔ ابراہیم نے جواب میں سلام کیا۔‘‘ حضرت فوراً ان کے […]

حقوق العباد

قیامت کے روز اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔ ’’اے آدم کے بیٹے! میں بیمار پڑا۔ تو نے میری مزاج پرسی نہیں کی، میری عبادت نہیں کی۔‘‘ بندہ کہے گا۔ ’’پروردگار عالم! آپ ساری کائنات کے رب ہیں، بھلا میں آپ کی عیادت کیسے کرتا!‘‘ اللہ فرمائے گا۔ ’’میرا فلاں بندہ بیمار پڑا، تو اس کی عیادت […]

تبلیغ

’’اس کتاب میں ابراہیم کے قصے یاد کیجئے، بلاشبہ وہ ایک سچے نبی تھے۔ جب انہوں نے اپنے والد سے کہا، بابا جان! آپ ان چیزوں کی عبادت کیوں کر رہے ہیں جو نہ سنتی ہیں اور نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کے کسی کام آ سکتی ہیں؟ بابا جان! میرے پاس وہ علم […]

خدا کی تعریف

’’اے پیغمبر(صلی اللہ علیہ و سلم ) آپ فرما دیجئے اللہ یکتا ہے، اللہ کسی سے کوئی احتیاج نہیں رکھتا، نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کا باپ ہے، اس کا کوئی خاندان بھی نہیں ہے۔‘‘ سورۃ الاخلاص اس سورۂ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی پانچ صفات کا تذکرہ فرمایا […]

دماغ میں چُھپا ڈر

تبلیغی کام اپنے گھر سے شروع کیجئے۔ اگر آپ کے گھر میں آپ کی رفیقۂ حیات یا آپ کا رفیق سفر دینی اور روحانی علوم سے بہرہ ور ہیں تو آپ دونوں اپنے بچوں کی بہترین تربیت کر سکتے ہیں۔ بچہ کا پہلا گہوارہ ماں کی آغوش اور باپ کی گود ہے۔ آپ دونوں اگر […]

غرور

فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے: جس شخص نے وسعت اور قدرت کے باوجود محض خاکساری اور عاجزی کی غرض سے لباس میں سادگی اختیار کی تو خدا اسے شرافت اور بزرگی کے لباس سے آراستہ فرمائے گا۔ لباس کی سادگی ایمان کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے۔ خدا کے بہت […]

مسکراہٹ

آدمی آدمی کی دوا ہوتا ہے۔ آدمی آدمی کا دوست ہوتا ہے۔ دوستی کو پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے دوستوں کے معاملات میں دلچسپی لیں، ان کے کام آئیں اور مالی اعانت کی استطاعت نہ ہو تو ان کے لئے وقت کا ایثار کریں۔ یہ بھی حق دوستی ہے کہ جب […]

فقیر دوست

ایک ہم ہیں اور ایک ہمارا دوست۔ وہ دوست سراپا خلوص اور عجز و نیاز ہے۔ دوست کے دل میں محبت کی شمع روشن ہے۔ شمع کے شعلے کی تپش ہم محسوس کرتے ہیں۔ جب ہم تنہائی محسوس کرتے ہیں تو دوست کا خیال ہمیں رنگ رنگ لذتوں سے آشنا کرتا ہے۔ ہم جب بیمار […]

مشعل راہ

اس نے تمہیں منتخب فرما لیا ہے اور دین کے معاملے میں کوئی تنگی نہیں رکھی ہے، پیروی کرو اس دین کی جو تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے۔ اس نے پہلے ہی سے تمہیں مسلم کے نام سے نوازا تھا اور اسی سلسلے میں کہ رسول تمہارے دین حق کی شہادت دیں اور تم […]

زندگی کے دو رُخ

تعریف اس رب کائنات کے لئے ہے جو اپنی ربوبیت کی صفت عالی سے ہمیں کھانا کھلاتا ہے اور جو ہمارے معاشی، معاشرتی اور زندگی کے سارے کاموں میں ہماری مدد فرماتا ہے جس نے ہمیں رہنے بسنے کے لئے آرام و استراحت کے وسائل کے ساتھ ٹھکانہ بخشا ہے۔ انسانی زندگی کے دو رخ […]

روزہ

روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہے۔ روزے کے عظیم فوائد اور بے پایاں اثرات کو بیان کیا جائے تو اس کے لئے ہزاروں ورق بھی ناکافی ہونگے۔ مختصر یہ کہ روزہ امراض جسمانی کا مکمل علاج ہے۔ روحانی قدروں میں اضافہ کرنے کا ایک مؤثر عمل ہے۔ برائیوں سے بچنے […]

رمضان

رمضان کی پہلی تاریخ کو حضور اکرم علیہ الصلوٰۃ نے ارشاد فرمایا: ’’لوگو! تم پر ایک بہت عظمت و برکت کا مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں ایک رات ایک ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔‘‘ خدا نے اس مہینہ میں اپنے بندوں پر روزے فرض کئے ہیں۔ قرآن پاک […]

بلیک مارکیٹنگ

انسان جب کسی شعبۂ حیات میں قدم رکھتا ہے تو اس کی فطری خواہش یہ ہوتی ہے کہ اس نے زندگی کے جس شعبے کو اختیار کیا ہے اس سے صیح لطف اٹھانے اور زندگی کو صحیح طرح گزارنے کے لئے اس کے سامنے کوئی اچھا نمونہ ہو۔ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ قدم […]

بے عمل داعی

خدا جس شخص کو خیر سے نوازتا ہے اسے اپنے دین کا صحیح فہم اور گہری سوجھ بوجھ عطا فرماتا ہے۔ بلا شبہ دین کا صحیح ادراک اور دین کے اندر مخفی و ظاہر حکمت تمام بھلائیوں، دانائیوں اور کامرانیوں کا سرچشمہ ہے۔ اس سعادت سے محروم بندہ کی زندگی میں توازن اور یکسانیت کا […]

تخلیقی فارمولے

قرآن پاک ایک ایسی کتاب ہے جس میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے اور یہ کتاب ان لوگوں کو ہدایت بخشتی ہے جو متقی ہیں اور متقی وہ لوگ ہیں جو غیب پر یقین رکھتے ہیں اور یقین کی انتہا یہ ہے کہ آدمی کے اندر کی نظر کھل جاتی ہے اور غیب […]

علم و آگہی

اے اللہ تو جسے چاہتا ہے زمین کا وارث بنا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے غلامی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ عزت و ذلت تیرے اختیار میں ہیں۔ دنیا کی تمام بلندیاں تیرے دست قدرت میں ہیں اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔ تو ہی وہ مالک ہے جو تہذیب و تمدن کے […]