توبہ

خدا کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کیجئے۔ اس ہی کے سامنے گڑگڑایئے اور اسی عفو و درگزر کرنے والی ستار العیوب ، غفار الذنوب ہستی کے سامنے اپنی عاجزی، بے کسی اور اپنی خطاؤں کا اعتراف کیجئے۔ عجز و انکساری خطا کار انسان کا وہ سرمایہ ہے جو صرف خدا کے حضور پیش کیا […]

جھاڑو کے تنکے

کائنات کی ساخت ہمارے سامنے اس امر کی تشریح کرتی ہے کہ جو کچھ موجود ہے وہ پہلے سے کہیں قائم ہے اور کوئی شے ایسی نہیں ہے جس کا تعلق ماضی اور حال سے نہ ہو۔ جب ہم ماضی کا تذکرہ کرتے ہیں تو دراصل کسی شے کے آباؤ اجداد اور اسلاف کا اعتراف […]

دُعا

دعا ایک ایسی عبادت ہے جس کا بدل دوسری عبادت نہیں ہے۔ دعا ایک ایسا عمل ہے جس میں انسان فی الواقع اپنی نفی کر دیتا ہے اور اپنے پروردگار کے سامنے وہ کچھ بیان کر دیتا ہے جو کسی قریب ترین عزیز سے نہیں کہہ سکتا۔ بے شک حاجت روائی اور کارسازی کے سارے […]

قرآن اور تسخیری فارمولے

ہمارے آقا سرور کونین محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو قرآن پاک سے بہت شغف تھا۔ آپﷺ نہ صرف قرآن پاک کی تلاوت کرنا پسند فرماتے تھے بلکہ دوسروں سے بھی سن کر خوش ہوتے تھے۔ ہر سال رمضان المبارک میں حضرت جبرئیلؑ آپﷺ کو قرآن پاک سناتے تھے۔ […]

مذہب اور نئی نسل

مذہب کا جب تذکرہ آتا ہے تو مسلمان اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ سنت کی پیروی مذہب اسلام ہے اور اتباع سنت ہی اپنے پیغمبر کی محبت کی سب سے بڑی علامت ہے کیونکہ اگر محبوب کا ہر عمل محبوب نہیں ہے تو محبت میں صداقت نہیں ہے۔ اتباع سنت کی غرض و […]

جذب وشوق

قرآن پاک نے غور و فکر اور ریسرچ (تجسس و تحقیق) کو ہر مسلمان کے لئے ضروری قرار دیا ہے، چنانچہ کائنات کے انتظام و انصرام کے سلسلے میں جو قوانین جاری و ساری ہیں ان کو جاننا بھی ہر ذی شعور مسلمان کا ایک فریضہ ہے، اس لئے کہ یہ سب اللہ کی نشانیوں […]

قرآن

قرآن مجید ہمیں ایسی اخلاقی اور روحانی قدروں سے آشنا کرتا ہے جن میں زمان و مکان کے اختلاف سے تبدیلی نہیں ہوتی۔ قرآن ہمیں ایسے ضابطۂ حیات سے متعارف کراتا ہے جو دنیا میں رہنے والی ہر قوم کے لئے قابل عمل ہے۔ اگر قرآن کی بتائی ہوئی اخلاقی اور روحانی قدریں سوئیٹزرلینڈ کی […]

بھلائی کا سرچشمہ

خدا کے دین کو چھوڑ کر جو طریق بھی اختیار کیا جائے گا، خدا کے یہاں اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ اللہ رب العزت کے لئے وہی دین مقبول بارگاہ ہے جس کا تذکرہ قرآن پاک میں بالوضاحت کیا گیا ہے۔ اور جس کی عملی تفسیر اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ و […]

رزق

ہم اللہ کی زمین میں کسی درخت کا بیج بوتے ہیں۔ زمین اپنے بطن میں اس بیج کو نشوونما دے کر اپنی کوکھ سے باہر نکالتی ہے۔ اس درخت یا بیل میں دو نازک پرت ہوتے ہیں۔ دو الگ الگ پرت ایک ننھی سی شاخ پر قائم ہوتے ہیں۔ وہ بیج جو ہم نے زمین […]

علیم و خبیر اللہ

باز آ باز آ، ہر آنچہ ہستی باز آ گر کافر و گبرو بت پرستی باز آ ایں درگہ مادر گہ نومیدی نیست صد بار اگر توبہ شکستی باز آ ترجمہ: پلٹ آ خدا کی طرف پلٹ آ۔ تو جو کچھ بھی ہے، جیسا بھی ہے خدا کی طرف لوٹ آ۔ اگر تو کافر ہے، […]

اچھا دوست

حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’اچھے دوست کی مثال ایسی ہے جیسے مشک بیچنے والے کی دکان کہ کچھ فائدہ نہ بھی ہو تو خوشبو تو ضرور آئے گی اور برا دوست ایسا ہے جیسے بھٹی سے آگ نہ لگے تب بھی دھوئیں سے کپڑے تو ضرور کالے ہو جائیں گے۔‘‘ […]

معراج

اسلام کے ابتدائی دور کے بعد وہ گھڑی بھی آئی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ہادئ عالم نبئ کریم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے لئے سیر ملکوت معین کی تھی۔ اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ میرے حبیب خاص کے لئے افلاک کے راستوں کو سجائیں۔ رضوان جنت کو ہدایت کی […]

موت کا خوف

دشمنوں کی فتنہ انگیزی اور ظلم و ستم سے گبھرا کر، بے ہمت، بزدل اور پریشان ہو کر، بے رحموں کے سامنے سرنگوں ہو کر اپنے قومی وقار کو داغدار کرنا، دراصل احساس کمتری اور خود کو ذلیل کرنے کی علامت ہے۔ اس کمزوری کا کھوج لگایئے کہ آپ کے دشمن میں آپ پر ستم […]

زمین پر اندھیرا

نوع انسان کی تاریخ ہمیں ببانگِ دہل بتا رہی ہے کہ زمین پر وہی قومیں حکمت اور دانشوری سے سرفراز کی گئی ہیں جو اللہ کی پھیلائی ہوئی نشانیوں میں غور کرتی ہیں۔ دنیا کی بادشاہت کا سہرا انہیں افراد کے سر سجتا ہے جو اللہ کی دی ہوئی عقل و فہم کو استعمال کرتے […]

عظیم احسان

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے کئی بار والدین کی اطاعت اور خدمت گزاری کی پرزور تلقین کی ہے۔ جب ہم والدین کے مقام و مرتبہ پر غور کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ خالق نے والدین کو عظیم نعمت بنایا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ماں باپ قدرت کی تخلیق کے ایک کارکن […]

مُردہ قوم

اگر تو ان احکام پر جو آج تجھے دے رہا ہوں عمل کرے گا تو تیرا خداوند تجھے زمین کی قوموں میں سرفراز کرے گا، ساری برکتیں تجھ پر نازل ہونگی، تو شہر میں بھی مبارک ہو گا اور کھیت میں بھی۔ تو گھر میں آتے وقت اور باہر جاتے وقت مبارک ہو گا۔ تیرے […]