یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

ڈاکومنٹری عرس قلندر بابا اولیاء رحمتہ اللہ علیہ

پیشکش: آئی سیک آن لائن (iSeek Online)

لازوال ہستی اللہ اپنی قدرت کا فیضان جاری و ساری رکھنے کے لئے ایسے بندے تخلیق کرتی رہتی ہے جو تخلیق کے راز و نیاز سے واقف ہوتے ہیں۔ خالق حقیقی سے تعلق قائم کرنا اور آدم زاد کو اُس سے متعارف کرانا ان کا مشن ہوتا ہے۔

ایسے ہی انسانیت نواز، پاکیزہ کردار، عارفِ حق بندے، حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ ہمارے درمیان 1898ء سے جنوری 1979ء تک رہے۔ آپ کا عرسِ مبارکہ ہر سال 27 جنوری کو کراچی میں مرکزی مراقبہ ہال میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاک باطن افراد اکھٹے ہو کر تصوف، روحانیت اور تخلیقی راز و نیاز سے آراستہ حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی تعلیمات پر غور و فکر کرکے اُن پر عمل کی راہیں متعیّن کرتے ہیں۔

عرس کیا ہوتا ہے؟

خانوادہ سلسلۂ عظیمیہ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی زیر سرپرستی حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے عرس کی میں شامل افراد کس طرح غور و فکر اور تدبر کی محفلیں سجاتے ہیں؟

ان سب کا مختصر تعارف اس ڈاکومنٹری میں ملاحظہ فرمائیں۔

تعاون کا شکریہ: مرکزی مراقبہ ہال