کنیز فاطمہؒ ایک سیاہ فام کنیز تھیں۔ حضرت ذوالنون مصریؒ نے دیکھا کہ لڑکے انہیں پتھر مار رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ “یہ بے دین ہے کہتی ہے میں اللہ کو دیکھتی ہوں۔” حضرت ذوالنون مصریؒ ان کے پیچھے پیچھے ویرانے میں گئے تو کنیز فاطمہؒ نے آواز دی: “اے ذوالنونؒ !” […]
حضرت شعدانہؒ
شعدانہ صاحبہؒ کی تقریر کا ایک مخصوص انداز تھا۔ دوران خطابت بہترین اشعار پڑھتی تھیں۔ خوش الحان تھیں۔ آپ کا خطاب سننے کے لئے بڑے بڑے علماء حاضر ہوتے تھے۔ بچیوں کو خاص طور پر علم سکھاتی تھیں اور ان کی تربیت کو پوری قوم کی تربیت کہتی تھیں۔ لنگر کا خاص اہتمام کرتی […]
حضرت میمونہ سوداءؒ
ایک بزرگ عبدالواحد بن زہدؒ نے دعا کی کہ “اے اللہ! بہشت میں جو شخص میرا رفیق ہو گا اسے دکھا دے۔” حکم ہوا کہ “تیری رفیق بہشت میں میمونہ سوداء ہے۔ وہ کوفہ میں فلاں قبیلے میں ہے۔” بزرگ تلاش کرتے ہوئے وہاں جا پہنچے۔ لوگوں نے کہا کہ “میمونہ ایک دیوانی ہے جنگل […]
حضرت آمنہ رملیہؒ
حضرت آمنہ رملیہؒ بغداد کے ایک نواحی شہر رملہ میں پیدا ہوئیں۔ بچپن ہی سے ذہین اور علم حاصل کرنے کی شوقین تھیں۔ جب بڑی ہوئیں تو والدہ کے ساتھ حج کے لئے مکہ معظمہ گئیں۔ وہاں ایک بزرگ مسجد میں درس دیا کرتے تھے۔ حضرت آمنہؒ ان کی شاگرد ہو گئیں۔ اور ان سے […]
فاطمہ بنتِ عبدالرحمٰنؒ
فاطمہ بنت عبدالرحمٰنؒ کی کنیت ام محمد ہے۔ ہمیشہ صوف پہنتی تھیں۔ ساٹھ(۶۰) سال تک مصلے پر سوئیں۔ بیت المقدس کے لئے عازم سفر ہوئیں تو راستے میں ایک بزرگ مل گئے۔ آپ سے پوچھا کہ کیا آپ بھی راستہ بھول گئی ہیں؟ فاطمہ نے کہا: “اللہ کو پہچاننے والا کبھی راستہ نہیں بھولتا۔” بزرگ […]
بی بی میمونہؒ
حضرت ابراہیم بن احمد خواصؒ کی بہن بی بی میمونہؒ تقویٰ، توکل، زہد اور عبادت میں کمال درجے پر فائز تھیں۔ ایک مرتبہ کسی نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور پوچھا: “ابراہیم خواص ہیں؟” بی بی میمونہؒ نے کہا: “وہ باہر گئے ہوئے ہیں۔” ایک شخص نے پوچھا: “کب واپس آئیں گے؟” بی بی میمونہؒ […]
حضرت لبابہ متعبدہؒ
حضرت لبابہ متعبدہؒ بیت المقدس کی رہنے والی تھیں۔ ایک شخص نے پوچھا: “میں حج کو جا رہا ہوں وہاں کیا دعا کروں؟” فرمایا: “تو اللہ سے وہ چیز طلب کر کہ وہ خوش ہو جائے اور تجھے اپنے دوستوں میں شامل کرے۔” اس نے پوچھا:”وہ کیا شئے ہے؟” فرمایا:”اللہ سے اللہ کو مانگ لے۔” […]
حبیبہ مصریہؒ
ریاضت و مجاہدے میں کمال حاصل تھا۔ عشق الٰہی میں سرشار رہتی تھیں۔ حضرت حبیبہ مصریہؒ کا ارشاد ہے۔ خوش و خرم زندگی بسر کرنے کا راز یہ ہے کہ آدمی ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے۔ جو لوگ دولت کو سب کچھ سمجھتے ہیں اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق ان […]
جاریہ مجہولہؒ
جاریہ مجہولہؒ ایک کنیز تھیں۔ لوگوں میں شہرت ہونے کی وجہ سے ویرانے میں رہتی تھیں۔ حضرت ذوالنون مصریؒ ان کی شہرت سن کر ملنے گئے اور ان سے پوچھا: “تم اس جنگل میں اکیلی رہتی ہو؟” جاریہ مجہولہ نے کہا: “سر اٹھاؤ اور دیکھو! اللہ کے سوا تمہیں کچھ اور نظر آتا ہے؟” حضرت […]
حضرت فاطمہ خضرویہؒ
حضرت بایزید بسطامیؒ کی بہت عقیدت مند تھیں۔ ہر وقت یاد الٰہی میں مصروف رہتی تھیں۔ ایک مرتبہ حضرت بایزید بسطامیؒ کے مزار پر زیارت کے لئے گئیں اور مراقبہ میں بیٹھ گئیں۔ مراقبہ سے فارغ ہوئیں تو پاس بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہا: “تم جانتے ہو حضرت بایزیدؒ کون ہیں؟ “سب نے کہا۔ آپ […]
بی بی فاطمہ بنتِ المثنیٰ ؒ
ابن عربی کہتے ہیں کہ میں نے سالہاسال حضرت فاطمہؒ کی خدمت کی ہے۔ ان کی عمر پچانوے(۹۵) سال سے زیادہ تھی لیکن مجھے ان کی طرف دیکھنے سے شرم محسوس ہوتی تھی کیونکہ چہرے کی تروتازگی کے باعث وہ خوبرو جوان نظر آتی تھیں۔ ایک مرتبہ ابن عربی سے مخاطب ہو کر فرمایا: “لوگ […]
بی بی اُم احسانؒ
بی بی ام احسانؒ کوفہ کی رہنے والی تھیں۔ خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ لیکن بہت سادہ زندگی گزارتی تھیں۔ اما م سفیان ثوریؒ کہتے ہیں: “ان کے صاحب زادے بہت آسودہ حال تھے۔ مگر آپؒ نے کبھی کسی سے کچھ نہ مانگا۔ ساری زندگی ایک حجرے میں گزار دی۔” آپؒ فرمایا کرتی […]
بی بی مریم بصریہؒ
آپ حضرت رابعہ بصریؒ کی ہم وطن اور ہم عصر تھیں۔ نہایت عبادت گزار اور اللہ تعالیٰ کی مقرب تھیں۔ عرفان حق کی باتیں ہوتی تو آپ اللہ کے خیال میں گم ہو جاتی تھیں۔ فرمایا! “جب سے میں نے “وفی السماء رزقکم و ماتوعدونo” کی آیت پڑھی ہے روزی کی فکر سے بے نیاز […]
حضرت عبقرہ عابدہؒ
حضرت عبقرہ عابدہؒ سلوک و معرفت کے اعلیٰ درجے پر فائز تھیں۔ ایک بار بڑے بڑے عارف باللہ اور اہل اللہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دعا کی درخواست کی۔ آپ نے جواب دیا۔ دعاؤں کے ساتھ عمل نہ ہو۔ کردار نہ ہو۔ اخلاص نہ ہو تو دعائیں زمین کے کناروں سے باہر […]
حضرت عفیرہ العابدؒ
صاحب دل اور صاحب گداز تھیں۔ زیادہ رونے سے بینائی چلی گئی تھی۔ کسی نے کہا “اندھا ہونا بھی کیسی بدنصیبی ہے۔” آپ نے فرمایا کہ”خدا کے دیدار سے محروم رہنا اس سے بڑی بدنصیبی ہے۔” ایک دن آپ کے پاس کچھ خواتین آئیں۔ ان میں سے ایک عورت اپنی وضع قطع سے ہندو معلوم […]
حضرت اُمّ ربیعۃ الرائےؒ
امام ربیعۃ الرائےؒ بہت بڑے عالم گزرے ہیں۔ امام مالکؒ اور حسن بصریؒ ان کے شاگرد ہیں۔ جب امام ربیعۃ الرائےؒ شکم مادر میں تھے ان کے والد بادشاہی حکم سے لڑائیوں میں چلے گئے اور ۲۷ سال سفر میں رہے۔ ام ربیعۃ الرائےؒ ایک عبادت گزار، مستغنیٰ خاتون تھیں۔ شوہر کی عدم موجودگی میں […]