زاہدانہ زندگی یہ نہیں ہے کہ آدم خواہشات کو فنا کر کے خود فنا ہو جائے۔ آدمی اچھا لباس پہننا ترک کر دے ۔ پھٹا پرانا پیوند لگا لباس پہننا ہی زندگی کا اعلیٰ معیار قرار دے لے تو دنیا کے سارے کارخانے اور تمام چھوٹی بڑی فیکٹریاں بند ہو جائیں گی۔ اور لاکھوں کروڑوں […]
چل چلاؤ
موت جب روح اور بدن کو الگ کردے گی تو بدن کا ٹھکانا صرف دو گز زمین کا ٹکڑا ہو گا (وہ بھی اس کے لئے جسے میسرآجا ئے )۔ کچھ عرصہ گزرجانے کے بعد اس جگہ کوئی اور دفن ہو جائے گا۔ ا ے بندے ! تیری زندگی تیرا وجود، تیری حقیقت کتنی فانی […]
رابعہ بصری
اے میری ماں ، میری بہن، میری لخت جگربیٹی ! عورت اور مر د ایک اللہ کی تخلیق ہے۔ ہر مرد اور ہر عورت کے اندرایک اللہ کی روح ہے ۔ ہرعورت کے اندر بھی وہ تمام صلاحیتیں اور صفات موجود ہیں جو قدرت نے مرد کو ودیعت کی ہیں۔ جب ایک عورت رابعہ بصری […]
کم وسعت
زمین میں بہت سی جڑی بوٹیاں ایسی پائی جاتی ہیں جن کے بیج خش خش سے بیس گنا چھوٹے ہوتے ہیں۔ قدرت نے ان کے اندر دو جڑی ہوئی پتیاں، ڈنڈی جو جڑیں بن کر زمین میں پیوست ہو جاتی ہیں۔ ایک گرہ جوڈنڈی بنتی ہے اور اس بیج میں جڑ پکڑنے سے پہلے چند […]
آزادی
یہ بھری پری دنیا ایک طلسم کدہ ہے۔ اس میں ایساجادو ہے۔ اس کو سمجھنا رتؔی، ماشہ تولنے والی عقل کے بس کی بات نہیں۔ غور کیا جائے تو ساری دنیا مٹی کا ایک کھلونا ہے جس کا مقدر بالآخر ٹوٹ کر بکھر جانا ہے ۔ پابند زندگی کی حقیقت شراب کے ایک گھونٹ کی […]
گمراہی
بندہ کا سانس خالص شراب کا ایک گھونٹ ہے. سوچ کی گہرائی بتاتی ہے کہ ساری دنیا ہی خالص شراب ہے ۔ شراب کا یہی ایک گھونٹ زندگی میں پنہاں اسرار کو منکشف کر دیتا ہے۔ بندہ چا ہے تو اسے مستی و قلندری میں گزار دے چاہے خود کو گمراہی میں دفن کر دے […]
آسمان وزمین
قرآن پاک کو محض ثواب و برکت کا ذریعہ سمجھ کر نہ پڑھیں یا طاقوں کی زینت بناکر نہ رکھیں ۔ بلکہ اس میں تفکر کریں، جیساکہ غوروفکر کرنے کا حق ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فہم قرآن عطا کرنے کا ذمہ خود لیا ہے ۔’’ہم نے قرآن کا سمجھنا آسان کر دیا ہے، کیا ہے […]
زنجیر
پوری نوع انسانی کے افراد زنجیر کی کڑیوں کی طر ح ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ و پیوستہ ہیں۔ ایک کڑی کمزور ہوجائے تو ساری زنجیر کمزور ہو جاتی ہے۔ ایک کڑی ٹوٹ جائے تو زنجیر میں جب تک دوسری کڑی ہم رشتہ نہ ہوجائے زنجیر نہیں کہلائے گی۔ اتحاد ویگانگت ماضی کو پروقار، حال […]
مذہب
نماز،روزہ، حج، زکوۃ اپنی جگہ اہم ہیں، فرض ہیں، ضروری ہیں اسلئے کہ ان ارکان کی ادائیگی سے روح کو تقویت ملتی ہے، روحانی صلاحیتیں متحرک اور بیدار ہوتی ہیں لیکن یہاں معاملہ الٹا اور برعکس ہے کہ یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ روح کی صلاحیتیں ہمارے اندر موجود بھی ہیں یا نہیں۔ اس […]
کشش
دوستوں کی صحبت میں بیٹھ کر وہی رجحانات اور خیالات پیدا ہوتے ہیں جو دوستوں میں کام کر رہے ہیں۔ قلبی لگاؤ اسی سے بڑھانا چاہیئے جس کا ذوق افکار و خیالات اور دوڑدھوپ اسوۂ حسنہ کے مطابق ہو۔ دوستوں پر اعتماد کیجئے، انہیں افسردہ نہ کیجئے ۔ ان کے درمیان ہشاش بشاش رہیئے۔ دوستی […]
آسمانی کتابیں
زمین پر بسنے والا ہر آدمی جب اپنا تذکرہ کرتا ہے تو کہتا ہے میں مسلمان ہوں ،میں ہندو ہوں ،میں پارسی ہوں ،میں عیسائی ہوں حالانکہ انسان کی روح کا اصل نام نہیں رکھا جاسکتا۔ روشنی ہر جگہ روشنی ہے چاہے وہ عرب میں ہو، عجم میں ہو یا یورپ میں ہو یا ایشیا […]
آزمائش
مومن ہر حالت میں ثابت قدم رہتا ہے۔ کیسے ہی حالات کیوں نہ ہوں وہ کبھی نا امیدی کی دلدل میں نہیں پھنستا۔ اللہ کا شکر ادا کرنا اس کا شعار ہوتا ہے ۔ وہ جانتا ہے کہ جس طرح خوشی کا زمانہ آتا ہے اسی طرح مصائب کا دور آنا ایک ردعمل ہے۔ وہ […]
کفران
اگر تجھے کچھ یاد نہیں آتا تو سن! تو نے کفران عظیم کیا۔ تونے جان بوجھ کر خود کو تکلیف و رنج کے حوالے کر دیا۔ آزادی کی نعمت ٹھکرا کر غلامی کا طوق اپنے گلے میں پہن لیا۔ پابندیوں کو اپنے پیروں کی بیڑیاں بنا لیا۔ تو نے اپنی لامتناہی صلاحیتوں کو تناہیت کے […]
شاگرد
ہم پیدا ہونے سے پہلے کہاں تھے؟ اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ پیدا ہونے سے پہلے تمام انسان، حیوانات عالم ارواح میں موجود تھے۔ عالم ارواح سے منتقل ہو کر عالم ناسوت (مادی دنیا ) میں آگئے لیکن جب ہم عالم ارواح کا تذکرہ کرتے ہیں ۔ تو یہ بات تشریح طلب […]
آغاز
ایک زمانہ ایسا بھی گزراہے جب گلشن زندگی پر خزاں کا پہرا تھا۔ ہر طرف سکوت وانجماد تھا۔ وقت، حرکت اور بے چینی ایک دوسرے سے ناآشنا تھے۔ خدا نے چاہا کہ تنہائی ختم ہو اور سکوت حرکت میں تبدیل ہو جائے، مخلوقات کا ظہور ہو تا کہ اس کی قدرت اور ربوبیت کا مظاہرہ […]
لطیف
انسان خالصتاً لللًہ جب کوئی کام کرتا ہے تو اسے ایک بڑی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ وہ خوشی اس کے اندر سما جا تی ہے جو اس کی روح کے کونے کونے کو منوؔر کر دیتی ہے۔ اس خوشی سے اس کی روح اتنی ہلکی ہو جاتی ہے کہ وہ اپنے جسم کو لطیف محسوس […]