سعید روح نوجوان نسل کے نام اور اس دنیا سے اس پار ماوٗرائی دنیا میں سفر کرنے والے حضرات و خواتین کے نام جو رحمت اللعالمین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے روحانی مشن کے لئے تن من دھن سب کچھ قربان کردینا چاہتے ہیں۔
سلام اے آمنہ کے لال
سلام اے اۤمنہ کے لال اے محبوب سبحانی سلام اے فخرِ موجودات، فخر نوعِ انسانی سلام اے ظلِ رحمانی، سلام اے نورِ یزدانی ترا نقشِ قدم ہے زندگی کی لوحِ پیشانی زمانہ منتظر ہے اب نئی شیرازہ بندی کا بہت کچھ ہوچکی اجزائے ہستی کی پریشانی زمین کا گوشہ گوشہ نور سے معمور ہوجائے ترے […]
عفو درگزر
ہجرت کے گیارہویں سال ربیع الاول کے مہینے میں سیّدنا علیہ الصلوٰۃ واالسلام علیل ہوگئے۔ ایک روز مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ اۤنے والے مسلمانوں کو مخاطب کیا: ” اے مہاجرو !جو مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ اۤئے ہو، میں تمہیں نصحیت کرتا ہوں کہ انصار سے جو مدینہ کے اصل باشندے ہیں انتہائی نیک […]
خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا اۤخری خطبہ
ہجرت کے اۤغاز سے دسویں سال تک پیغمبر اسلامؐ نے جزیرۃالعرب کی سرزمین پر روزانہ ۸۲۲ مربع کلومیٹر کے حساب سے پیش قدمی کی۔ اسلام کے اۤغاز میں مسلمان اتنے تہی دست اور بے بضاعت تھے کہ پہلی تین جنگوں میں ہر دو سپاہیوں کے پاس ایک اونٹ ہوتا تھا۔ جنگ بدر میں مسلمانوں کی […]
حق آیا اور باطل مٹ گیا
۱۰رمضان المبارک اۤٹھ ہجری کو اسلامی لشکر مکہ کی جانب روانہ ہوا۔ مکہ سے ایک منزل کے فاصلہ پر اسلامی لشکر نے پڑاؤ ڈالا۔ سپاہیوں نے الگ الگ الاؤ روشن کئے جس سے تمام صحرا روشن ہوگیا۔ قریش کو اسلامی لشکر کے پڑاؤ کی خبر ملی تو ابو سفیان، بدیل بن ورقا اور حکیم بن […]
صحرا میں اسلامی فوج
عام مسلمان معاہدہ کے دیرپا اثرات کو نہ سمجھ سکے تھے۔جب وہ اپنے سر منڈوانے اور احرام سے نکلنے کے بعد سوئے مدینہ روانہ ہوئے تو بہت غمزدہ اور دل گرفتہ تھے۔ ایسی حالت میں جب کہ مسلمان دلوں میں درد چھپائے مدینہ کی جانب گامزن تھے راستے میں ایک اور مسلمان ابو بصیرؓ نے […]
بیعتِ الرضوان
سیّدناعلیہ الصلوٰۃوالسلام ببول کے درخت کے نیچے بیٹھ گئے اور فرمایا کہ عثمانؓ کے خون کا بدلہ لینا فرض ہے۔ جو شخص اس میں شریک ہونا چاہتا ہے وہ میرے ہاتھ پر بیعت کرے کہ اۤخری دم تک وفادار رہے گا۔تمام صحابہ کرامؓ نے اۤپ ؐ کے دست حق پرست پر بیعت کرلی۔اۤپ ؐ نے […]
حدیبیہ
ایک رات سیّدنا علیہ الصلوٰۃوالسلام نے خواب دیکھا کہ اۤپؐ صحابہ کرامؓ کے ہمراہ مکہ مکرمہ تشریف لے گئے ہیں اور عمرہ ادا کیاہے۔ حضور علیہ الصلوٰۃوالسلام نے جب تمام مسلمانوں کے ساتھ مکہ جانے کا عزم کیا تو صحابہ نے پوچھا، کیا اۤپؐ کا ارادہ ہے کہ مکہ پر حملہ کردیا جائے۔سیّدنا علیہ الصلوٰۃوالسلام […]
رحمانی طرز فکر کو اپنے اندر راسخ کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے
سوال: رحمانی طرز فکر کو اپنے اندر راسخ کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ جواب: کسی طرز فکر کو اپنانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ پہلے اس مخصوص طرز فکر کو قبول کیا جائے۔ پھر طرز فکر والی مخصوص ہستی سے ایسا تعلق قائم کر لیا جائے جو فریقین کو ایک دوسرے سے […]
اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنے اور توکل کرنے کے کیا معانی ہیں
سوال: اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنے اور توکل کرنے کے کیا معانی ہیں؟ جواب: روحانی زندگی میں داخل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آدمی کھانا نہ کھائے، پانی نہ پئے، کپڑے نہ پہنے، اس کے دوست احباب نہ ہوں۔ یہ سب اس لئے ہونا ضروری ہے کہ دنیا کو وجود بخشنے والا اس […]
روحانی علم کو مخفی علم یا علم سینہ کہہ کر کیوں عام نہیں کیا گیا
سوال: روحانی علم کو مخفی علم یا علم سینہ کہہ کر کیوں عام نہیں کیا گیا؟ جواب: تصوف کے اوپر اب تک جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں ان میں روحانی علوم کا تذکرہ تو کیا گیا لیکن اس علم کو ایک اور ایک دو، دو اور دو چار کی طرح عام نہیں کیا گیا۔ بہت […]
سانس کی لہریں
سانس کی لہریں سوال: سانس کے عمل اور روحانی صلاحیتوں کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ جواب: زندگی اور زندگی سے متعلق جذبات و احساسات، واردات و کیفیات، تصورات و خیالات اور زندگی سے متعلق تمام دلچسپیاں اس وقت تک قائم ہیں جب تک سانس کی آمد و رفت جاری ہے ۔زندگی کا دارومدار سانس […]
مراقبہ سے علاج
مراقبہ سے علاج مندرجہ ذیل مراقبوں کے ذریعے صحت و توانائی اور بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔ ۱) نیلی روشنیوں کا مراقبہ دماغی امراض، ریڑھ کی ہڈی، گردن کے مہروں میں خرابی اور ڈپریشن ختم کرنے کے لئے نیلی روشنی کا مراقبہ مفید علاج ہے۔ ۲) زرد روشنیوں کا مراقبہ نظام ہضم (Digestive System) […]
تصورِ شیخ کیا ہے اور کیوں ضروری ہے
تصور شیخ راہ سلوک پر چلنے والے کے ذہن میں معرفت کی بنیادوں کا مستحکم و مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے۔ شیخ اپنے شاگرد کے ذہن میں اللہ تعالیٰ کی معرفت کی بنیادیں مستحکم کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی معرفت کی بنیاد وحدانیت کا ایمان و ایقان ہے۔ وحدانیت کا مطلب یہ ہے کہ تصور […]
مراقبہ کس طرح کیا جائے۔ خیالات میں کشمکش
مراقبہ کس طرح کیا جائے مراقبہ سے پہلے اگر کچھ پڑھنا ہو تو وہ پڑھ کر شمال رخ (اگر مغرب کی طرف منہ کیا جائے تو شمال سیدھے ہاتھ کی طرف ہو گا) ۔ آنکھیں بند کر کے بیٹھ جایئے۔ (بہتر یہی ہے کہ شمال رخ منہ رہے لیکن کسی بھی رخ پر منہ کر […]
احد کے میدان میں۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک طرف جب کہ مکہ کے رہنے والے اپنے اۤپ کو مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی جنگ کے لئے تیار و اۤمادہ کررہے تھے تو دوسری طرف مدینہ میں وہ لوگ جو اسلام دشمن تھے ہجو اۤمیز اشعار کی اۤڑ میں مسلمانوں کے مقابل نکل اۤئے تھے۔ ابوسفیان نے مکہ پہنچ کر فوج کی تنظیمِ […]