آپ کا تعلق بغداد سے تھا۔ محدثہ، عالمہ، فقیہہ، زاہدہ اور واعظہ تھیں۔ رسول اللہﷺ کے علوم کی امین تھیں۔ قناعت پسند تھیں۔ مخلوق کی خدمت سے خوش ہوتی تھیں۔ اخلاص و امر بالمعروف کے اوصاف کی حامل تھیں۔ بہت بڑی تعداد میں خواتین نے ان سے علم حاصل کیا۔ مسائل کے حل کے لئے […]
بی بی فضہؒ
اندلس کی رہنے والی تھیں۔ ان کے پاس بکری تھی جو شہد کی طرح میٹھا دودھ دیتی تھی۔ شیخ ابوالربیعؒ فرماتے ہیں کہ: میں نے ایک نیا پیالہ خریدا اور بی بی فضہؒ کے پاس پہنچا۔ سلام کیا اور کہا کہ آپ کی بکری دیکھنا چاہتا ہوں۔ وہ بکری لے آئیں اور پیالے میں دودھ […]
حضرت عفیرہ العابدؒ
صاحب دل اور صاحب گداز تھیں۔ زیادہ رونے سے بینائی چلی گئی تھی۔ کسی نے کہا “اندھا ہونا بھی کیسی بدنصیبی ہے۔” آپ نے فرمایا کہ”خدا کے دیدار سے محروم رہنا اس سے بڑی بدنصیبی ہے۔” ایک دن آپ کے پاس کچھ خواتین آئیں۔ ان میں سے ایک عورت اپنی وضع قطع سے ہندو معلوم […]
حضرت اُمّ ربیعۃ الرائےؒ
امام ربیعۃ الرائےؒ بہت بڑے عالم گزرے ہیں۔ امام مالکؒ اور حسن بصریؒ ان کے شاگرد ہیں۔ جب امام ربیعۃ الرائےؒ شکم مادر میں تھے ان کے والد بادشاہی حکم سے لڑائیوں میں چلے گئے اور ۲۷ سال سفر میں رہے۔ ام ربیعۃ الرائےؒ ایک عبادت گزار، مستغنیٰ خاتون تھیں۔ شوہر کی عدم موجودگی میں […]
بی بی حکیمہؒ
بی بی حکیمہؒ بے حدعبادت گزار اور خدا رسیدہ تھیں۔ قرآن کریم کی تفسیر اس طرح بیان کرتی تھیں کہ سننے والوں کے دلوں پر اللہ تعالیٰ کی عظمت نقش ہو جاتی تھی۔ ایک مرتبہ اپنی ایک شاگردہ سے کہا: “سنا ہے کہ تیرا شوہر دوسری شادی کر رہا ہے۔” شاگردہ نے کہا۔ “جی ہاں۔” […]
حضرت رابعہ بصریؒ
اولیاء اللہ خواتین میں آپ کو ممتاز مقام حاصل ہے۔ آپ قلندرانہ اوصاف رکھتی تھیں اور مرتبۂ ولایت نہایت بلند تھا۔ قلندریت ایک صفت ہے جس میں بندے کی طرز فکر غیر جانبدار ہوتی ہے۔ “قلندر” ایسے “صوفی” کہ کہتے ہیں جس کی چشم حقیقت کے سامنے ہر شئے کی ستیئت مظہر بن گئی ہو۔ […]
روح کا روپ
روحانی علماء بتاتے ہیں کہ روح کے ستر ہزار پرت ہیں۔ ہر پرت انسان کے اندر اس کی اپنی صلاحیت ہے۔ یہ صلاحیت ہر مرد اور ہر عورت میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ لوگوں کو مثالیں دے کر سمجھاتے ہیں۔ دنیا کی ہر شئے اللہ تعالیٰ کی ایک نشانی ہے۔ جب بندہ اس نشانی پر […]
پیشین گوئی
اب یہ امید بھی باقی نہیں رہی کہ آدم زاد اپنے وحشت ناک رویے میں تبدیلی کرے گا۔ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ جب کوئی قوم اپنی حالت تبدیل نہیں کرتی تو اللہ تعالیٰ اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہے۔ اللہ رحیم و کریم ہے۔ قدرت عورت کو اقتدار میں لانا […]
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
اس عاجز بندے نے رسول اللہﷺ کے عطا کردہ علوم کی روشنی میں کوشش کی ہے کہ عورت اپنے مقام کو پہچان لے۔ اس کوشش کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے حالات، کرامات اور کیفیات تلاش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ یہ کہنا […]
احسنِ تقویم
محترم خواتین! آپ کو اللہ کے محبوب آخری نبیﷺ نے ظلم و ستم کی چکی میں پسنے سے بچایا ہے۔ آپ کے اوپر فرض ہے کہ آپ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی اور روحانی علوم بھی سیکھیں۔ اپنی روح کا تعارف حاصل کریں۔روح میں وہ سب “مخفی” ظاہر ہے جس سے آدمی انسان بن […]
بے روح معاشرہ
مرد معاشرے بے روح معاشرے میں اس لئے تبدیل ہوا کہ مرد نے مادیت اور فزیکل باڈی ہی کو سب کچھ سمجھ لیا ہے۔ اگر خواتین نے اس کی اصلاح نہیں کی تو “مادری معاشرہ” پدرانہ معاشرے سے زیادہ ہولناک ہو گا۔ اتنا فساد پھیل جائے گا کہ زمین اجڑ جائے گی۔ آندھیاں چلیں گی […]
عورت اور سائنسی دور
اس صدی میں عورت اور مرد میں مسابقت کا مقابلہ جاری ہے۔ عورت بینکوں میں منیجر ہے، ڈائریکٹر اور سیکرٹری کی کرسی پر براجمان ہے۔ کالج میں پرنسپل ہے۔ یونیورسٹی میں چانسلر ہے۔ کیبنٹ میں ممبر ہے۔ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر تعلیم اور وزیراعظم ہے۔ کمپیوٹر میں ماسٹر ہے۔ بسوں میں ڈرائیور ہے۔ ڈاکٹر […]
بے سہارا خواتین
رسول اللہﷺ مکے کی غریب اور بے سہارا بیوہ عورتوں کا سودا سلف خرید کر اپنے کندھے پر اٹھا کر ان کے گھروں میں پہنچاتے تھے۔ ایک روز ابو سفیان نے حقارت سے کہا: “غریب اور کمینے لوگوں کا سامان اٹھا اٹھا کر تم نے اپنے خاندان کا نام بدنام کر دیا ہے۔” حضورﷺ نے […]
عورت کا کردار
تاریخ بتاتی ہے کہ ماضی میں زمین پر مادری نظام قائم تھا۔ اس عمل کو اکیسویں صدی دہرائے گی اور معاشرے پر مادری نظام پھر غالب آ جائے گا اور یہ زمانہ عورتوں کا زمانہ ہو گا۔ اس کی ابتداء اس وقت سے شروع ہو گئی ہے جب سے اسلام نے عورتوں کے حقوق کا […]
انسانی حقوق
ماضی کے واقعات اور تاریخی حقائق پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خواتین اس طرف متوجہ ہوں کہ قدرت نے انہیں برابر کے انسانی حقوق عطا کئے ہیں۔ جب ہم لفظ تاریخ بولتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اس سے منشاء یہ ہوتا ہے کہ ماضی یا زمانہ خود کو دہراتا ہے۔ ماضی میں […]
تعلیم نسواں
تعلیم کے حصول میں عورت مرد سے کم نہیں ہے۔ جب بھی عورت کو علم حاصل کرنے کا موقع ملا اس نے علم حاصل کیا اور مردوں پر فضیلت بھی حاصل کی۔ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مدینہ ہجرت کرنے کے بعد تعلیم پر خاص توجہ دی تھی۔ اسلام کے ابتدائی زمانہ کی عورتوں […]