Kirlian Photography
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11494
سائنسدان فوٹو گرافی کی اعلیٰ ترین تکنیک کرلین فوٹو گرافی (Kirlian Photography) استعمال کر کے رنگوں کی دنیا میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے جسم مثالی یا ہالۂ نور کے وجود سے بھی واقفیت حاصل کی جو ہر مادی شئے پر محیط ہے اور اسے (AURA) کا نام دیا۔ امریکہ، یورپ اور بطور خاص روس میں کی جانے والی دریافت نے یہ بات پایۂ ثبوت کو پہنچا دی ہے کہ لہریں مادہ کو کنٹرول کرتی ہیں اور اسی کی بنیاد پر مادہ کا قیام ہے۔ اب یہ بات بھی ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ انسان کے اندر صلاحیتوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے جس میں ٹیلی پیتھی، مستقبل بینی جیسی صلاحیتیں سامنے آتی رہتی ہیں اور ان پر تحقیقی کام جاری ہے۔ آج انسان اس نقطہ پر ہے جہاں وہ مادہ کو محسوس کرنے کے بعد لہروں پر دسترس حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 144 تا 144
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔