ہیرا
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23580
ہیرے کے کئی رنگ ہوتے ہیں ان میں گلابی بھی شامل ہے اور سفید کے علاوہ سبزی مائل اور زردی مائل۔ ان رنگوں کے معمولی نگینوں میں بھی وہی اثرات ملیں گے جو ہیرے میں موجود ہیں۔ اصل وجہ وہی رنگ ہے جس کا تذکرہ اﷲتعالیٰ نے فرمادیاہے۔
ہیرے کے رنگوں سے امراض کا علاج کیاجا سکتاہے۔ طریقہ وہی ہے کہ ہیرے کا رنگ کا کوئی نگینہ انگوٹھی میں پہنا جائے اور اس نگینہ کو کبھی کبھی پانی میں دھو کر پانی پی لیا جائے۔ ہیرا اور ہیرے کے رنگ کے نگینے برص (سفید داغ)، جذام، مثانہ کی پتھری، دیوانگی، مالیخولیااور نظر بد سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کی موجودگی میں آسمانی بجلی انسان کے اوپر نہیں گرتی۔ ہیرے کے رنگ کا نگینہ، ہیرے کی طرح انسان کے اندر ہمت اورشجاعت پیداکرتاہے۔ جس سے وہ اپنے دشمنوں پر غالب رہتاہے۔
ہیرے کے چھوٹے اورباریک ٹکڑوں کو ہیرے کی کنّی کہا جاتاہے۔ ہیرکی کنّی اگرکوئی شخص نگل لے تو اس کا جگر پاش پاش ہوجاتاہے۔
نوٹ: احتیاط کا تقاضہ ہے کہ ہیرے کو پانی میں دھوکر پانی نہ پیا جائے البتہ ہیرے کے رنگ کے کسی نگینہ کو پانی میں دھو کر پانی پینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 125 تا 125
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔