ہابیل و قابیل
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11276
ہابیل اور قابیل حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ قرآن میں حضرت آدم علیہ السلام کے ان دونوں بیٹوں کے ناموں کا ذکر نہیں ہے صرف “ابن آدم” (آدم ؑ کے دو بیٹے) کہا گیا ہے۔ البتہ تورات میں ان کے یہی نام بیان کئے گئے ہیں۔
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کی روایت اس طرح ہے!
انسانی دنیا میں اضافہ کے لئے حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے میں یہ دستور تھا کہ حضرت حوا ؑ سے توام (جڑواں) پیدا ہونے والے لڑکے اور لڑکی کا نکاح دوسری بار پیدا ہونے والے توام بچوں کے ساتھ کر دیا کرتے تھے۔
اس دستور کے مطابق قابیل اور ہابیل کی شادی کا معاملہ درپیش ہوا۔ قابیل عمر میں بڑا تھا اور اس کی بہن اقلیمہ ہابیل کی بہن غازہ سے زیادہ حسین و خوب رو تھی۔
قابیل کو یہ انتہائی ناگوار تھا کہ دستور کے مطابق اس کی بہن کی شادی ہابیل کے ساتھ کی جائے۔ فساد ختم کرنے کے لئے حضرت آدم علیہ السلام نے یہ فیصلہ کیا کہ دونوں اپنی اپنی قربانی اللہ تعالیٰ کے لئے پیش کریں۔ جس کی قربانی قبول ہو جائے گی وہ اپنے ارادے کو پورا کرنے کا مستحق ہو گا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 44 تا 45
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔