ہائی بلڈپریشر
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=17247
اس مرض میں لوگوں کے اندر خون کا دباؤ طبعی دباؤ کے مقابلہ میں بڑھ جاتاہے۔ خون کے دباؤ (بلڈپریشر) سے وہ قوت مراد ہے جو دل کے سکڑ نے پر خون اپنے بہاؤ کی حالت میں خونی رگوں کی لچکدار نالیوں کو پھیلانے میں صرف کرتاہے۔ دل دورانِ خون سے تعلق رکھنے والا خاص عضو ہے جو مخروطی شکل کا ہمارے سینے میں ذرا بائیں جانب واقع ہے۔ اورایک پمپنگ مشین کی مانند سینے کے اندر سکڑتااور پھیلتارہتاہے دل کے سکڑنے کی طاقت اورباریک رگوں کی قوت مقابلہ اگر حالت اعتدال پر نہ رہے تو خون کا دباؤ بڑھ جاتاہے۔
تمام آدمیوں میں خون کا دباؤ یکساں نہیں رہتا۔ ہر شخص کے خون کے دباؤ میں اختلاف ہوتاہے۔ لیکن ان اختلافات کے باوجود، ماہرین نے خون کے دباؤ کا ایک اوسط مقرر کیاہے۔ اگر اس مقررہ اوسط سے خون کا دباؤ بڑھ جائے اوریہ کیفیت کچھ عرصہ تک قائم رہے تو اس کو حالتِ مرض سمجھا جاتاہے۔ کبھی کبھی خون کا دباؤ بڑھنے کے فوراًبعد فالج ہوجاتاہے۔ مرگی کادورہ اوردل کا دورہ بھی پڑجاتاہے۔
آسمانی رنگ، یا نیلے رنگ کی شعاعوں کے پانی کی خوراکیں اورآسمانی یا نیلی شعاعوں میں مریض کو دن رات میں ایک ایک گھنٹے لٹائے رکھنا، موثر علاج ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 75 تا 75
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔