یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
گھر میں خیر و برکت
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=7071
باوضو یَابَدِیْعُ پڑھتے پڑھتے سو جائیں تو سچے خواب نظر آتے ہیں اور مستقبل میں پیش آنے والے حالات و واقعات کا علم ہو جاتا ہے۔ یہی اسم اگر سو مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد پڑھا جائے تو غم اور پریشانی سے نجات مل جاتی ہے۔ کاروبار معاش میں رکاوٹیں درپیش ہوں تو وہ ختم ہو جاتی ہیں۔ گھر میں خیر و برکت ہوتی ہے۔ گھر کے افراد آپس میں شیر و شکر بن کر زندگی گزارتے ہیں۔
زمین بنجر ہو یا سیم اور تھور کے زیر اثر ہو یا زمین بظاہر ٹھیک ہو لیکن زمین کے اندر بیج کی صحیح نشوونما نہ ہوتی ہو تو دس سیر چکنی مٹی پر گیارہ سو مرتبہ یَا بَاقِیُ پڑھ کر دم کریں اور یہ مٹی سارے کھیت میں بکھیر دیں۔
یَا وَارِثُ بکثرت پڑھنے سے عمر میں اضافہ، دل میں فرحت اور سرور پیدا ہوتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 204 تا 205
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔