کہکشانی نظام اور دو کھرب سورج
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9457
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کرنوں میں یہ حلقے کیسے پڑے؟ ہمیں یہ تو علم ہے کہ ہمارے کہکشانی نظام میں بہت سے اسٹار یعنی سورج ہیں، وہ کہیں نہ کہیں سے روشنی لاتے ہیں، ان کا درمیانی فاصلہ کم سے کم پانچ نوری سال بتایا جاتاہے جہاں انکی روشنیاں آپس میں ٹکراتی ہیں، وہ روشنیاں چونکہ قسموں پر مشتمل ہیں اس لئے حلقے بنا دیتی ہیں جیسے ہماری زمین یا اورسیّارے ۔ اس کا مطلب یہ ہو اکہ سورج سے یا کسی اوراسٹارسے جن کی تعداد ہمارے کہکشانی نظام میں دو کھرب بتائی جاتی ہے۔ ان کی روشنیاں سنکھوں کی تعدادپر مشتمل ہیں اور جہاں ان کا ٹکراؤ ہوتاہے وہیں ایک حلقہ بن جاتاہے جسے سیّارہ کہتے ہیں۔
اب فوٹان میں اسپیس پیدا ہوجاتاہے اور اسپیس کے چھوٹے سے چھوٹے ذرّے کو الیکٹران کہتے ہیں جہاں فوٹان اورالیکٹران دونوں ٹکراتے ہیں وہیں سے نگاہ رنگ دیکھنا شروع کر دیتی ہے۔ رنگ کیاہے؟ کیوں ہے؟ نگاہ کیاہے، کیوں ہے، نگاہ کی تیزی کیاہے اور کیوں ہے اس سے ہمیں بحث نہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 17 تا 18
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔