کمزوریٔ قلب اور اختلاج
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23417
مفید غذائیں
مربّہ آملہ، شربتِ بادام، کدّوکی ترکاری، کھیرا(بیج نکال کر) گاجر اور گاجر کا مربّہ، کشمش، پختہ امرود، شریفہ اور چقندر مقوی قلب میں، اگر انار، انگور اورسیب کو کثرت سے استعمال کیا جائے تو فائدے میں یہ بڑے بڑے کشتہ جات کا نعم البدل ثابت ہوتے ہیں۔ تازہ انگور، چیری ، اننّاس ، انار، سنگترہ ، اور شفتالو کا استعمال مفرح اور مقوی قلب ہے۔ مریض کو ذہنی اور جسمانی آرام ضرورکرنا چاہئے۔ لیموں کا استعمال مفرح قلب ہونے کی بنا پر اختلاج کے لئے فائدہ مند ہے۔ امراض قلب میں متذکرہ بالا پھلوں کے عرق کا استعمال بالخاصہ فائدہ مندہے۔
مضر غذائیں
ایسی چیزیں جو گیس پیدا کرتی ہوں یا خون کو گاڑھا کرتی ہوں ہر گز استعمال نہ کریں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 106 تا 107
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔