کعبہ کی کنجی
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13057
حضرت عثمان بن طلحہؓ کعبہ کے کلید بردار تھے۔ ایامِ جاہلیت میں وہ کعبہ کو پیر اور جمعرات کے دن کھولا کرتے تھے۔ ایک دن حضور علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کعبہ میں داخل ہوئے۔ عثمان بن طلحہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی۔ مگر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے درگزر کیا اور فرمایا، ’’اے عثمان! عنقریب چابی میرے ہاتھ میں ہوگی اور مجھے اس پر تصرف ہوگا جس کو چاہوں دے دوں، جہاں چاہوں رکھ دوں۔‘‘ عثمان بن طلحہ نے کہا اس دن قریش ہلاک اور ذلیل ہوجائیں گے۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا،’’ نہیں ، بلکہ وہ عزت پائیں گے اور زندہ رہیں گے۔‘‘ فتح مکہ کے دن خانہ کعبہ کی چابی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھی۔ حضرت علیؓ اور حضرت عباسؓ دونوں میں سے ہر ایک نے عرض کیا کہ یہ چابی ہمیں عنایت فرمادی جائے۔ مگرحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چابی عثمان بن طلحہ کو عطا فرمادی ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 174 تا 174
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد دوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔