چاند گاڑی
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11394
آپ چاند گاڑی کو چاند پر اترتا دیکھ چکے ہیں۔ ایک وقت آئے گا کہ یہ سب فکشن میں چلا جائے گا۔
ایک کانفرنس میں جب میں نے چاند، زمین، آسمان اور اس کی حقیقت پر مقالہ پڑھا جس میں ناسا (NASA) کی خلائی ٹیم کے ایک اہم رکن اوٹو بائینڈر کے مطابق اپالو گیارہ کے خلاء بازوں اور زمینی کنٹرول مشن کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔
مشن کنٹرول کیا بات ہے۔۔۔کیا کوئی خرابی پیش آئی ہے۔ ہیلو۔ مشن کنٹرول کالنگ اپالوالیون۔۔۔اپالو گیارہ یہ مخلوق بڑی جسیم تھی سر۔۔۔اوہ گاڈ۔۔۔آپ اس بات پر یقین نہیں کریں گے۔۔۔میں تمہیں بتا رہا ہوں۔۔۔کہ گڑھے کی دوسری طرف وہ قطار در قطار کھڑے ہیں۔ وہ جسیم مخلوق موجود ہے اور ہمیں دیکھا جا رہا ہے۔
ناسا نے کبھی اس گفتگو کو رسمی طور پر بھی قبول نہیں کیا۔ بہت سارے لوگوں نے جن کے پاس UHFریسور تھے۔ اس گفتگو کو سن لیا تھا اور وہ حیران تھے کہ آخر کس مصلحت کی بناء پر ناسا والوں نے اس پر دبیز پردہ ڈال دیا ہے۔
میں بتانا یہ چاہ رہا تھا کہ سائنسدان جب یہ کہتے ہیں کہ چاند پر آبادی نہیں ہے تو خلائی ٹیم نے وہاں کون سی جسیم مخلوق دیکھی تھی؟
کانفرنس میں مجھے اس لئے نہیں سنا گیا کہ میں ایک غلام قوم کا فرد ہوں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 106 تا 107
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔