پیچش
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23661
رنگوں کے ذریعہ یہ طریقۂعلاج میرا پہلا تجربہ تھا۔ اسی طرح میں نے دوسرے رنگوں کا پانی مختلف طاقتوں میں تیار کیا۔ کیونکہ پہلا تجربہ نہایت شاندار تھا اس لئے میں نے دوسرے مریضوں پر بھی ان کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ایک بچے کو شدید پیچش کی شکایت ہوگئی۔ اس کو زرد رنگ پانی IXکی طاقت میں دیا گیا۔ اس کی چند خوراکوں سے پیچش کی شکایتی ختم ہوگئی۔ میری اہلیہ کے کان میں دردتھا اورگردن کی دائیں طرف غدود پھول گئے تھے۔ بخار اورقبض کی بھی شکایت تھی۔ میں نے اسے نیلے پانی کی ایک خوراک دی۔ پندرہ منٹ کے اندر اندر درد، گلٹی، اوربخار کم ہوگیا۔ میں نے جلد بازی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے بعد پیلے رنگ کی ایک اورخوراک دیدی، جس سے مرض میں شدّت پیداہوگئی، جس کو پھر ہومیوپیتھک ادویہ سے کنٹرول کرنا پڑا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 131 تا 132
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔