پچاس سال
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11362
میری زندگی کے پچاس سال روحانیت کے ارد گرد گھومتے رہے ہیں۔ پچاس سال سے ایک ہی بات کہہ رہا ہوں۔ ایک ہی موضوع پر آپ سے گفتگو ہوتی ہے۔ اس عرصہ میں اتنا کچھ کہہ دیا گیا ہے کہ جب میں کچھ بولنا چاہتا ہوں تو ذہن پر وہ نقوش ابھر آتے ہیں جو آپ کے گوش گزار کئے جا چکے ہیں۔
کسی موضوع یا عنوان پر لکھنا چاہتا ہوں تو یہ خیال آتا ہے کہ یہ سب لکھا جا چکا ہے۔ یہی حال تقریر کا ہے۔ (ملکی اور غیر ملکی دوروں میں اب تک ہزاروں تقاریر کر چکے ہیں) اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ اس عاجز بندے نے مختلف طریقوں سے روحانی علوم بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔
میں مشکور ہوں کہ آپ نے پذیرائی بخشی۔ میں اس بات سے واقف ہوں جب تجربہ اور مشاہدہ زندگی بنتا ہے تو شاگردوں کی توقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 93 تا 94
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔