ٹی بی
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23397
مفید غذائیں
کدّو، بتھوے کا ساگ، مچھلی، چوزہ، بکری کادودھ، سیب کا رس، پیٹھا، کرم کلّہ، مٹراور شہد مفیدِمطلب ہیں۔ دق اورسل کے جن مریضوں کو دودھ ہضم نہ ہوتا ہو ان کے لئے ایک مجرب نسخہ درج ذیل ہے:
ھُوَالشَّافِی
لونگوں کو چوبیس گھنٹے پانی میں بھگوئیں۔ اس کے بعد انہیں پانی سے نکال کر سائے میں خشک کرلیں۔ پھر کھرل کر کے سفوف بنائیں۔ ایک لونگ کے برابر سفوف منہ میں ڈال کر اوپر سے دودھ پی لیں، انشاء اﷲ تمام دودھ ہضم ہوجائے گا۔روغن زیتون،پھلوں کے عرق اورانڈے اس مرض میں مفید ہیں۔
مضر غذائیں
سرخ مرچ ، تیز مصالحہ دارغذائیں ، ثقیل غذائیں ، نشہ آور اشیاء جن میں تمباکو بھی شامل ہے۔ غم وتفکرات، گردوغبار سے آلود فضا ، گندگی، محنت ومشقّت۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 102 تا 103
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔