منقبت بحضور تاجُ الاَولیَاء
مکمل کتاب : تذکرہ بابا تاج الدینؒ
مصنف : قلندر بابا اولیاءؒ
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14850
بحضور تاجُ الاَولیَاء بَابا تاج الدین ناگ پُوریؒ
یا بابا تاج الدینؒ ولی، تم زُلفِ نبیؐ، گیسوئے علیؓ
تم لاڈلے بی بی زہراؓ کے، تم رُوئے حسینؓ، ابروئے علیؓ
پروردۂ نازِ خُدا تم ہو، سرکردۂ رازِ خدا تم ہو
گُل زارِ نیازِ خدا تم ہو، خوشبوئے حسنؓ، خوشبوئے علیؓ
اس دَورکے اندر جانا ہے، اس دَور کے اندر سمجھا ہے
تم سے ہے جمال مصطفویؐ، تم سے ہے جلالِ خوئے علیؓ
تم ختمِ رُسُل کا نقشِ قدم، تم شمعِ عرب، تم شمع عجم
تم سِرّخفی وجلی باہم، مہکی ہے تم سے بوئے علیؓ
یہ آپ ہی کا تو نواسہ ہے، دریا پی کر جو پیاسا ہے
جلووں کا سمندر دے دیجئے، اے بادۂِ حق اے جوئے علیؓ
قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 226 تا 226
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔