مثال
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11490
بھوک ایک اطلاع ہے جب تک یہ ورائے لاشعور میں موجود ہے محض بھوک ہے لیکن لاشعور میں داخل ہونے کے بعد اس تقاضے کی تکمیل الگ الگ معانی پہنا کر کی جاتی ہے۔
بھوک کی اطلاع شیر اور بکری دونوں میں موجود ہے لیکن بکری اس اطلاع کی تکمیل میں پتے کھاتی ہے اور شیر بھوک کی اطلاع پوری کرنے کے لئے گوشت کھاتا ہے۔
بھوک کا معاملہ دونوں میں قدر مشترک ہے۔ البتہ بھوک کی اطلاع کو الگ الگ معانی پہنانا دونوں کا جداگانہ وصف ہے۔
نوع انسانی میں شروع ہی سے تحقیق و تلاش کا جذبہ کام کر رہا ہے۔ آدم زاد نے ابتدائے آفرینش سے اپنے اردگرد موجود اشیاء کو سمجھنے اور اس پر تصرف حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ ہمیشہ طبع آزمائی کرتا رہا کہ
یہ پوری کائنات کیسے بنی؟
کیوں بنی؟
میں خود کیسے وجود میں آیا اور میں فنا کیوں ہو جاتا ہوں؟
اس کوشش میں انسان نے بہت سے مدارج طے کئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 141 تا 142
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔