ماں کے دودھ میں کمی
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23455
مفیدغذائیں
مغز بنولہ نصف تولہ میدہ کی طرح باریک پیس کر سفوف کوڈیڑھ پاؤ دودھ میں ملاکر اس کی کھیر پکا کر روزانہ استعمال کرنا دودھ کی زیادتی کے لئے ازبس مفید ومجرب ہے۔ اگر پستانوں کی نشوونما پورے طور پر نہ ہوئی ہوتو ایسی عورتوں کوکھیری بھون کر کھانا چاہئے۔ زیرہ سفید بھون کر (مگر جلنے نہ پائے ) اس کا سفوف کرکے ایک ٹیبل اسپون کے برابر زچہ کوروزانہ کھلائیں جس طرح وہ کھا سکے یعنی سفوف کھاکر اوپر سے دودھ پی لے، پانی پی لے یا سفوف کو دال سبزی یا گوشت میں اوپر سے ملاکر کھالے، اس کے علاوہ گائے کا دودھ شہد ملا کر ، گاجر یں ، خربوزہ اورخربوزے کے بیج پیس کر استعمال کرنا اور تلوں کا کھانا بھی دودھ کی زیادتی کا باعث ہوتاہے۔
مضرغذائیں
مسور کی دال ، گرم وخشک اشیاء اور گرم مصالحہ سے پرہیز۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 109 تا 110
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔