لقوہ کی حقیقت
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10881
روشنیوں کی کمی اور زیادتی سے پیداہونے والے امراض
جب کبھی اس رو کا تصرف چہرہ کی کسی سمت میں ہوتاہے تو لقوہ ہو جاتاہے۔ لقوہ کا تعلق اعصاب سے ہے۔ یہ تنہا ام الدماغ کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ دماغ کے خلیوں کی درمیانی رو جب ایک طرف زور ڈالتی ہے تو اعصاب کو ٹیڑھا کر دیتی ہے۔ اس کا اثر کانوں ، آنکھوں ، ناک اورجبڑے پر پڑتاہے۔ بعض اوقات بینائی بھی اس سے متاثر ہوجاتی ہے۔ ناک کی ہڈیاں بھی ٹیڑھی ہوجاتی ہیں اور جبڑہ کا جوحصہ دانتوں کوسنبھالے ہوئے ہے وہ حصہ بھی متاثر ہوجاتاہے۔ اس رو کا اثر زیادہ تر پیشانی کی رو سے ہوتاہے اگراس کا علاج بروقت کر لیا جائے تو اس حد تک شفا حاصل ہوجاتی ہے کہ بغیر غور کئے یہ پتہ نہیں چلتا کہ اس شخص کو کبھی لقوہ ہواتھا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 35 تا 36
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔