یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
قضا نمازیں
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6846
* جو نماز وقت پر ادا نہ کی جائے، وقت گزرنے کے بعد قضا کہلاتی ہے۔ اگر کسی وقت کی نماز وقت پر ادا نہ ہو سکے تو اسے جب بھی وقت ملے ادا کر لینا چاہئے۔
* قضا نمازیں ادا کرتے وقت اوقات کی ترتیب کا خیال رکھنا ضروری ہے یعنی کسی بندے کی پانچ نمازیں قضا ہو گئیں۔ اسے چاہئے کہ پہلے فجر کی پھر ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز قائم کرے۔
* قضا نمازوں کو فوراً ادا کرنا چاہئے اور اگر آخر عمر تک قضا نمازیں ادا کرنے کا موقع نہ ملے تو مرنے سے پہلے ان نمازوں کا فدیہ دینے کی وصیت کر دی جائے۔ اگر وصیت بھی نہ کی جا سکے اور ورثا کو معلوم ہو تو وہ اپنی طرف سے بطور احسان سلوک فدیہ ادا کریں۔
* ایک قضا نماز کے بدلے پونے دو سیر گیہوں یا اس کی قیمت ادا کر دی جائے۔ ایک دن کی چھ نمازیں (مع وتر) قابل فدیہ ہوں گی۔ یہ فدیہ ان لوگوں کو دیا جائے جو زکوٰۃ اور صدقۂ فطر کے مستحق ہیں۔
* اگر کسی کو یاد نہ ہو کہ اس کی کتنی نمازیں قضا ہیں تو وہ محتاط اندازہ لگا کر ان کو ادا کرتا رہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 117 تا 117
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔