یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
قبرستان میں پڑھنے کی دعائیں
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6924
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیارت قبور کے وقت بہت سی دعائیں منقول ہیں جو آپ خودبھی پڑھاکرتےتھےاور صحابۂکرامؓ کوبھی سکھاتےتھے۔ان میں سےچنددعائیں یہ ہیں:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ وَ اِنَّا اِنْشَآءَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ
تم پر سلامتی ہو اے قوم مومن کے گھر والو! اور انشاء اللہ ہم تم سے ملنے والے ہیں۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ عَلیٰ اَھْلِ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُسْلِمِیْنَ
مومن اور مسلمان قبر والو! تم پر سلامتی ہو
وَیَرْحَمُ اللّٰہُ الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنَّاوَالْمُسْتَاخِرِیْنَ
اور ہمارے اگلے پچھلےلوگوں پر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔
وَ اِنَّآ اِنْشَآءَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ
انشاء اللہ ہم بھی تمہارے پاس پہنچنے والے ہیں۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقَبُوْرِ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُمْ اَنْتُمْ
اے قبر والو! تم پر سلامتی ہو اور اللہ تعالیٰ ہم کو اور تم کو بخش دے
سَلَفُنَا وَ نَحْنُ بِالْاَثَرِ
تم ہم سے پہلے آ گئے ہو ہم تمہارے پیچھے آنے والے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 159 تا 160
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔