فوڈ پوائزن
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23669
ایک خاندان میں ناقص یازہریلا بناسپتی گھی کھانے سے گھر کے تمام افراد ، گھی کھاتے ہی شدید متلی، قے، منہ سے جھاگ، جسم برف کی طرح ٹھنڈا ہونے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ جن میں سے ایک کے سواتمام افراد فوری طبّی امداد ملنے کی وجہ سے بچ گئے۔ لیکن ایک لڑکا جس کی عمر 18سال تھی، فوری طبی امداد سے بچ تو گیا۔ مگر اس کا جسم بتدریج سن ہوتاچلاگیا۔ منہ سے بہت بڑی مقدار میں جھاگ دارلعاب کا بہنا بھی بند نہیں ہوا۔ ہر طرف سے مایوسی کے بعد اسکو میرے پاس لایا گیا۔ حالت واقعی قابل رحم تھی۔ میں نے اﷲکا نام لے کر سرخ رنگ کا پانی اورزرد رنگ کا پانی پندرہ پندرہ منٹ بعد دینا شروع کیا۔ آدھے گھنٹے کے بعد دل کی حالت میں نمایاں فرق تھا۔ ایک گھنٹہ کے بعد جسم گرم ہوگیا۔ فالج کی کیفیت جاتی رہی اور دوگھنٹہ کے بعد منہ سے جھاگ دارلعاب آنا بند ہوگیا۔ اب وہ لڑکا بالکل ٹھیک ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 133 تا 134
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔