یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
فرض، واجب، سنت اور نفل
مکمل کتاب : روحانی نماز
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6838
فرض اس عمل کو کہتے ہیں جس کو ادا کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ کوئی شخص اس سے انکار نہیں کر سکتا۔
واجب کا درجہ فرض سے کم ہے لیکن ادا کرنا اس کا بھی ضروری ہے۔
سنت وہ عمل ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے خود کیا ہے اور خلفائے راشدینؓ نے اس کی پیروی کی ہے۔ سنت کی دو(۲) قسمیں ہیں:
۱۔ سنت مؤکدہ
۲۔ سنت غیر مؤکدہ
سنت مؤکدہ وہ عمل ہے جسے رسول اللہﷺنےہمیشہ کیاہےیاکرنےکاحکم دیاہےاوربغیرکسی وجہ کےترک نہیں کیا۔
سنت غیرمؤکدہوہ ہےجسےرسول اللہﷺنےکبھی کیاہےاورکبھی بلاعُذر چھوڑ بھی دیا ہے۔
نفل اور مستحب وہ عمل ہے جس کے کرنے سے اجر ملتا ہے اور چھوڑ دینے میں کوئی مؤاخذہ نہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 111 تا 112
یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔
روحانی نماز کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔