یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

فجر کی نماز

مکمل کتاب : روحانی نماز

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6780

پس اللہ کی تسبیح بیان کرو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے اور رات ہونے پر اور دن کے کناروں پر (القرآن)
انسانی زندگی کا تعلق مظاہراتی دنیا اور جسمانی اعضاء سے ہے۔ جسمانی اعضاء کو طاقت پہنچانے کے لئے انسان ایسے کام کرتا ہے جس سے اس کو مظاہراتی دنیا کا آرام و آسائش مہیا ہو۔ اللہ تعالیٰ نے دن کو کسب معاش کے لئے بنایا ہے۔ تا کہ بندہ مقررہ اوقات میں محنت مزدوری سے جسمانی تقاضے پورے کر کے زندگی کے ماہ و سال آرام و آسائش سے گزارے۔ فجر کی نماز ادا کرنا دراصل اس بات کا اقرار کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نیند سے جو آدھی موت ہے عقل و شعور کے ساتھ بیدار کیا اور ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم اپنے جسمانی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد اور کوشش کریں۔ فجر کی نماز ادا کرنے میں جہاں اللہ تعالیٰ کے شکر کی ادائیگی ہے وہاں ذہن کو اس طرف متوجہ کرنا بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ رزاق ہے۔ اس نے ہی ہمارے لئے وسائل پیدا کئے ہیں اور ہمیں اتنی قوت عطا کی ہے کہ ہم اللہ کی زمین پر اپنا رزق تلاش کریں اور باعزت زندگی گزاریں۔ اس کے علاوہ جسمانی اور روحانی طور پر جو فوائد حاصل ہوتے ہیں وہ یہ ہیں کہ صحت مند شعاعوں سے ہمارے اندر طاقت اور انرجی (Energy) پیدا ہوتی ہے، ایسی طاقت اور انرجی جو تمام موجودات کو متحرک رکھنے کے لئے ایک عظیم قوت اور طاقت ہے۔ ان شعاعوں کے اندر وہ تمام حیاتین (Vitamin) وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو زندگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار انجام دیتے ہیں۔
نمازی جب گھر کی چاردیواری اور بند کمروں سے نکل کر کھلی ہوا اور صاف روشنی میں آتا ہے تو اس کو سانس لینے کے لئے صاف فضا میسر آتی ہے۔ فضا اور ہوا صاف ہو تو تندرستی قائم رہتی ہے۔ خواتین کے لئے گھر کے آنگن اور مردوں کے لئے مسجدیں تازہ ہوا اور روشنی فراہم کرتی ہیں۔ زندگی کو قائم رکھنے کے لئے بنیادی چیزوں میں صاف ہوا اور روشنی کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ اگر آدمی کچھ عرصہ ہوا اور روشنی سے محروم رہے تو اس کی جان کو طرح طرح کے روگ لگ جاتے ہیں اور وہ بالآخر دِق اور سِل جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ فجر کی نماز قدرت کا فیضان عام ہے کہ آدمی اس پروگرام پر عمل کر کے بغیر کسی خاص جدوجہد کے تازہ ہوا اور روشنی سے مستفیض ہوتا رہتا ہے اور متعدی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ صبح سویرے پرندوں کے ترانے، چڑیوں کی چوں چوں، چوپایوں کا خراماں خراماں مستانہ وار زمین پر چلنا اس بات کا اظہار ہے کہ وہ سب اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں اور اس بات کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں رزق تلاش کرنے کے لئے از سر نو انرجی اور قوت عطا کی ہے۔
فجر کی نماز ادا کرنے والا بندہ دوسری تمام مخلوق کے ساتھ جب عبادت اور تسبیح میں مشغول ہوتا ہے تو دنیا کا پورا ماحول مصفیٰ، مجلّٰی اور پُرنور ہو جاتا ہے اور ماحول کی اس تازگی سے انسان کو روحانی اور جسمانی صحت نصیب ہوتی ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 73 تا 75

یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

روحانی نماز کے مضامین :

انتساب انکشاف 1 - نماز مومن کی معراج 2 - نماز کی روحانی غرض و غایت 3 - عقیدہ 4 - پڑھنا اور قائم کرنا نماز 5 - نماز اور آتش پرست 6 - انبیاء علیہم السلام کی طرزِ فکر 7 - اُمّت کیلئے پروگرام 8 - آدم و حوّا 9 - شعور اور لاشعور 10 - نماز اور معراج 11 - عاشق و محبوب کی نماز 12 - حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نماز 13 - حضرت ابوبکرصدیقؓ کی نماز 14 - حضرت عمرؓ کی نماز 15 - حضرت علیؓ کی نماز 16 - حضرت حسنؓ کی نماز 17 - حضرت انسؓ کی نماز 18 - حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کی نماز 19 - حضرت اویس قرنیؓ کی نماز 20 - حضرت زین العابدینؓ کی نماز 21 - حضرت رابعہ بصریؓ کی نماز 22 - حضرت سُفیان ثوریؒ کی نماز 23 - حضرت مسلم بن بشارؒ کی نماز 24 - ایک عورت کی نماز 25 - ایک بزرگ کی نماز 26 - نماز دُکھوں کا علاج 27 - نماز میں خیالات کی یلغار 28 - اذان کی علمی توجیہہ 29 - وضو اور سائنس 30 - ہاتھ دھونا 31 - کُلّی کرنا 32 - ناک میں پانی ڈالنا 33 - چہرہ دھونا 34 - کہنیوں تک ہاتھ دھونا 35 - مسح کرنا 36 - گردن کا مسح 37 - پیروں کا مسح کرنا یا دھونا 38 - نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ 39 - ارکان نماز کی سائنسی توجیہہ 40 - نیت باندھنا 41 - سینہ پر ہاتھ باندھنا 42 - رکوع 43 - سجدہ اور ٹیلی پیتھی 44 - جلسہ 45 - سلام 46 - دعا مانگنے کا طریقہ 47 - نماز میں رکعتوں کی تعداد 48 - اوقات نماز میں تعین کی اہمیت و حکمت 49 - فجر کی نماز 50 - ظہر کی نماز 51 - عصر کی نماز 52 - مغرب کی نماز 53 - عشاء کی نماز 54 - خواب میں پیش گوئیاں 55 - تہجد کی نماز 56 - نمازِ جمعہ 57 - نماز اور جسمانی صحت 58 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج 59 - گٹھیا کا علاج 60 - جگر کے امراض 61 - پیٹ کم کرنے کیلئے 62 - السر کا علاج 63 - جملہ دماغی امراض 64 - چہرہ پر جھریاں 65 - جنسی امراض 66 - سینہ کے امراض 67 - چھ کلمے 68 - اذان 69 - اذان کے بعد کی دعا 70 - وضو کے مسائل 71 - تیمّم کے مسائل 72 - غسل کے مسائل 73 - خواتین کا غسل 74 - نماز کے مسائل 75 - فرض، واجب، سنت اور نفل 76 - اوقات نماز 77 - مُفسداتِ نماز 78 - سجدۂ سہو 79 - قضا نمازیں 80 - طریقۂ نماز 81 - نماز کے بعد کی دعا 82 - آیت الکُرسی 83 - نماز کے بعد کی تسبیحات 84 - دعائے قنوت 85 - تراویح کی تسبیح 86 - عورت اور مرد کی نماز کا فرق 87 - نفل نمازیں 88 - عیدین کی نماز کے مسائل 89 - صدقۂ فطر کا بیان 90 - بقر عید کے مسائل 91 - قربانی کے مسائل 92 - نمازِ عیدین 93 - مسافر کی نماز 94 - زکوٰۃ کے مسائل 95 - عقیقہ کے مسائل 96 - قرآن پڑھنے کے آداب 97 - سجدۂ تلاوت کے مسائل 98 - نماز جنازہ کے مسائل 99 - نماز جنازہ 100 - قبرستان میں پڑھنے کی دعائیں 101 - ثواب پہنچانے کا طریقہ 102 - اللہ پاک کے نام 103 - اسمائے الٰہی 104 - جنات کی نوع کا اسم اعظم الگ ہے 105 - گیارہ ہزار اسمائے الٰہیہ 106 - اجازت 107 - احساس کمتری کا علاج 108 - آنکھوں میں روشنی 109 - ہر دل عزیز ہونے کا طریقہ 110 - مقدمہ میں کامیابی 111 - سعادت مند اولاد 112 - ہر قسم کی بیماری سے نجات 113 - محبت والا شوہر 114 - غیبی انکشافات 115 - ملازمت میں ترقی 116 - کمزور بچے 117 - کاروبار میں ترقی 118 - آسیب سے نجات 119 - پڑھنے میں دل نہ لگنا 120 - عقیدہ کی کمزوری 121 - وسائل میں اضافہ 122 - سخت گیر حاکم کی تسخیر 123 - دشمن پر غلبہ 124 - سفر میں آسانی 125 - رضائے الٰہی 126 - حسب منشاء شادی 127 - استخارہ 128 - افلاس سے بچنے کیلئے 129 - رزق میں فراوانی 130 - دوران سفر آسانیاں 131 - عزت و مرتبہ میں اضافہ 132 - چوری اور ڈکیتی سے حفاظت 133 - سر میں درد 134 - زہریلے جانور کا کاٹنا 135 - صلح و صفائی کے لئے 136 - کشف القبور 137 - تجلی کا انکشاف 138 - مایوسی کا خاتمہ 139 - حاملہ کی حفاظت 140 - دودھ میں کمی 141 - اللہ کے دوست 142 - وسوسوں اور بُری عادتوں سے نجات 143 - وقت سے پہلے پیدائش 144 - بچوں کا گم ہو جانا 145 - شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے 146 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج 147 - روشن ضمیر 148 - خوف و غم سے نجات 149 - توبہ کی قبولیت 150 - غیبی مدد 151 - عدم تحفظ کا احساس 152 - اولاد نرینہ 153 - عزت و توقیر 154 - پُرکشش آنکھیں 155 - فرشتوں سے ہمکلامی 156 - ایّام کی خرابی 157 - بچوں کو نظر لگنا 158 - احساس برتری 159 - گناہوں سے نفرت 160 - غصہ کے وقت 161 - رخصتی کے وقت 162 - اپیل میں کامیابی 163 - حافظہ کمزور ہونا 164 - بچھڑے ہوئے رشتہ دار 165 - میاں بیوی میں اختلاف 166 - شادی میں رکاوٹ 167 - ایکسیڈنٹ سے حفاظت 168 - انوارِ الٰہی 169 - معرفت حق 170 - گھر میں خیر و برکت 171 - نیکی کا پیکر 172 - اچھی بیوی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)