یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

طریقۂ نماز

مکمل کتاب : روحانی نماز

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=6848

نماز قائم کرتے وقت یہ نیت کرنا کافی ہے کہ میں اتنی رکعتیں ادا کرنے کے لئے اللہ کے حضور حاضر ہوں۔ نماز باجماعت میں امام کی اقتدا ذہن میں ہونی چاہئے۔ اگر عربی نہ آتی ہو تو نیت مادری زبان میں بھی کی جا سکتی ہے۔ نیت کرنے سے پہلے اگر یہ آیت پڑھ لی جائے تو انشاء اللہ یکسوئی میں مدد ملے گی مگر یہ آیت پڑھنا نیت کے لئے ضروری نہیں۔
اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ
میں نے اپنے آپ کو اسی کا ہوکر ایسی ذ ات کے سامنے پیش کر دیا جس نے آسمان اور زمین پیدا کئے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں
پھر
اَللّٰہُ اَکْبَرُ
اللہ بہت بڑا ہے۔
کہتے ہوئے دونوں ہاتھ کانوں تک (اور عورت کاندھوں تک) اٹھا کر ناف کے نیچے اس طرح باندھ لے کہ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور چھوٹی انگلی کا حلقہ بنا کر بائیں ہاتھ کے گٹے کو پکڑ لے کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہتھیلی کی پشت پر رہے۔ اور عورت سینہ پر دائیں ہتھیلی بائیں پر رکھ لے، پھر پڑھے:
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالیٰ جَدُّکَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ o
پاک ہے تیری ذات اے میرے معبود اور تو ہی حمد کے لائق ہے اور بابرکت ہے تیرا نام اور بلند و اعلیٰ ہے تیری بزرگی اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
*اگر نمازی مقتدی ہے تو اتنا ہی پڑھ کر خاموش ہو جائے، تنہا ہے تو یہ پڑھے:
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِo
میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے۔
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ o
اللہ کے نام سے ابتدا کرتا ہوں جو بہت ہی رحم والا اور مہربان ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَo الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام عالموں کے مربی ہیں جو بڑے مہربان نہایت رحم والے ہیں۔
مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِo اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُo
جو مالک ہیں روزِ جزا کے۔ ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں اور آپ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔
اِھْدِ نَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ o صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِم o غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَ لَاالضَّآلِّیْنَ o
بتلا دیجئے ہم کو راستہ سیدھا، راستہ ان لوگوں کا جن پر آپ نے انعام فرمایا ہے نہ راستہ ان لوگوں کا جن پر آپ کا غضب کیا گیا۔
سورۂ فاتحہ پڑھ کر امام ( مقتدی آہستہ سے) اٰمِیْن کہیں۔
اگر تنہا ہے تو اس کے بعد سورہ اخلاص یا کوئی دوسری سورۃ پڑھے۔
قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ o اَللّٰہُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ ۵ وَلَمْ یُوْلَدْ o
آپ کہہ دیجئے کہ اللہ اپنے کمالِ ذات و صفات میں ایک ہے، اللہ بے احتیاج ہے اس کی اولاد نہیں
وَ لَمْ یَا کُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌo
اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ کوئی اس کا خاندان ہے۔
پھر اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہہ کر رکوع میں چلے جائیں۔ رکوع میں دونوں ہاتھوں سے گھٹنے پکڑ لیں، انگلیاں سیدھی رہیں، کمر اور سر ایک سیدھ میں ہوں اور یہ تسبیح تین یا سات مرتبہ پڑھیں:
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ
پاک ہے میرا رب عظمت والا
پھر امام صاحب
سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ
اللہ تعالیٰ نے اس بندے کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔
کہتے ہوئے رکوع سے اٹھ کر سیدھے کھڑے ہو جائیں اور مقتدی کہیں:
رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ
اے ہمارے رب تیرے ہی لئے ہے سب تعریف
بغیر جماعت نماز ادا کرنے کی صورت میں تسمیع و تحمید دونوں کہنا ضروری ہیں۔
پھر اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے ہوئے سجدے میں اس طرح جائے کہ پہلے دونوں گھٹنے زمین پر رکھے، پھر دونوں ہاتھ، پھر ناک، پھر پیشانی۔ سجدہ میں دونوں ہاتھ کانوں کے برابر رہیں اور انگلیاں سیدھی قبلہ رخ۔ پھر تین یا سات مرتبہ کہے:
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلیٰ
پاک ہے میرا پروردگار عالی شان
پھر اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے ہوئے سجدہ سے پہلے پیشانی، پھر ناک، پھر ہاتھ اٹھا کر، بایاں پاؤں بچھا کر، دایاں قدم کھڑا رکھ کر بیٹھ جائیں۔ بیٹھنے میں ہاتھ زانو پر رکھیں۔ اچھی طرح بیٹھ جانے کے بعد پھر تکبیر کہہ کر دوسرا سجدہ کریں۔ پھر اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے ہوئے دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ دوسری رکعت میں ثنا اور تعوذ نہیں پڑھی جائے گی۔ بسم اللہ پڑھ کر پہلی رکعت کی طرح یہ رکعت بھی پوری کرے۔ دوسری رکعت کے دونوں سجدے حسب سابق پورے کر کے بیٹھ جائے اور تشہد پڑھے جو یہ ہے:
اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَ الصَّلَوَاتُ وَ الطِّیِّبٰتُ ؕ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَ النَّبِیُّ
تمام قولی اور بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لئے ہیں، سلام ہو آپ پر اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ ؕ السَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللّٰہِ الصّٰلِحِیْنَo
اور اللہ کی رحمت اور برکت نازل ہو، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر
اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِ لَّا اللّٰہُ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ؕ
میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک محمد صلی اللہ علیہ و سلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔
تشہد پڑھتے وقت جب اَنْ لَّآ اِلٰہَ پر پہنچے تو دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور بیچ کی انگلی سے حلقہ بنا کر مٹھی بند کر لے اور کلمہ کی انگلی کو کھڑا کرے اور اِ لَّا اللّٰہ پر انگلی کو گرا دے۔ مٹھی آخر تک بند رکھے۔
اگر نماز تین یا چار رکعتوں والی ہے تو عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ تک پڑھ کر اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے کھڑے ہو کر باقی نماز پوری کرے۔ اگر نماز دو رکعت والی ہے تو التحیات پڑھ کر یہ درود شریف پڑھے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ اٰلِ مُحَمّدٍَ کَمَا صَلَّیْتَ
اے اللہ رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر اور ان کی آل پر جس طرح تُو نے رحمت نازل فرمائی
عَلیٰ اِبْرَاھِیْمَ وَعَلیَ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیدٌ مَّجِیْدٌo
ابرہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر بے شک تو مستحقِ تعریف اور بزرگی والا ہے۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰٓ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ
اے اللہ برکت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر اور ان کی آل پر جیسا کہ برکت نازل فرمائی تُو نے
عَلیٰٓ اِبْرَاھِیْمَِ وَ عَلیٰٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌo
ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر بے شک تو مستحقِ تعریف بزرگی والا ہے۔
درود شریف پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھی جائے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَّ لَا
اے اللہ بے شک میں نے اپنی جان پر بہت بڑا ظلم کیا ہے اور نہیں
یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَا اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ
کوئی بخش سکتا میرے گناہ تیرے سوا پس آپ اپنی خاص بخشش سے مجھے نوازیئے
وَارْ حَمْنِیْٓ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمِo
اور مجھ پر رحم فرمایئے آپ ہی بے شک بخشنے والے مہربان ہیں۔
دعا پڑھنے کے بعد دائیں جانب منہ پھیر کر ایک بار کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ
سلامتی ہو تم پر اور اللہ کی رحمت
اور پھربائیں جانب منہ پھیر کر کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ
سلامتی ہو تم پر اور اللہ کی رحمت
نماز میں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ پہلی رکعت میں بڑی سورہ پڑھی جائے اور دوسری رکعت میں اس سورہ سے چھوٹی سورہ پڑھی جائے اور ساتھ ہی قرآن پاک کی سورتوں کی ترتیب کا خیال رکھا جائے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 118 تا 124

یہ تحریر 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

روحانی نماز کے مضامین :

انتساب انکشاف 1 - نماز مومن کی معراج 2 - نماز کی روحانی غرض و غایت 3 - عقیدہ 4 - پڑھنا اور قائم کرنا نماز 5 - نماز اور آتش پرست 6 - انبیاء علیہم السلام کی طرزِ فکر 7 - اُمّت کیلئے پروگرام 8 - آدم و حوّا 9 - شعور اور لاشعور 10 - نماز اور معراج 11 - عاشق و محبوب کی نماز 12 - حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نماز 13 - حضرت ابوبکرصدیقؓ کی نماز 14 - حضرت عمرؓ کی نماز 15 - حضرت علیؓ کی نماز 16 - حضرت حسنؓ کی نماز 17 - حضرت انسؓ کی نماز 18 - حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کی نماز 19 - حضرت اویس قرنیؓ کی نماز 20 - حضرت زین العابدینؓ کی نماز 21 - حضرت رابعہ بصریؓ کی نماز 22 - حضرت سُفیان ثوریؒ کی نماز 23 - حضرت مسلم بن بشارؒ کی نماز 24 - ایک عورت کی نماز 25 - ایک بزرگ کی نماز 26 - نماز دُکھوں کا علاج 27 - نماز میں خیالات کی یلغار 28 - اذان کی علمی توجیہہ 29 - وضو اور سائنس 30 - ہاتھ دھونا 31 - کُلّی کرنا 32 - ناک میں پانی ڈالنا 33 - چہرہ دھونا 34 - کہنیوں تک ہاتھ دھونا 35 - مسح کرنا 36 - گردن کا مسح 37 - پیروں کا مسح کرنا یا دھونا 38 - نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ 39 - ارکان نماز کی سائنسی توجیہہ 40 - نیت باندھنا 41 - سینہ پر ہاتھ باندھنا 42 - رکوع 43 - سجدہ اور ٹیلی پیتھی 44 - جلسہ 45 - سلام 46 - دعا مانگنے کا طریقہ 47 - نماز میں رکعتوں کی تعداد 48 - اوقات نماز میں تعین کی اہمیت و حکمت 49 - فجر کی نماز 50 - ظہر کی نماز 51 - عصر کی نماز 52 - مغرب کی نماز 53 - عشاء کی نماز 54 - خواب میں پیش گوئیاں 55 - تہجد کی نماز 56 - نمازِ جمعہ 57 - نماز اور جسمانی صحت 58 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج 59 - گٹھیا کا علاج 60 - جگر کے امراض 61 - پیٹ کم کرنے کیلئے 62 - السر کا علاج 63 - جملہ دماغی امراض 64 - چہرہ پر جھریاں 65 - جنسی امراض 66 - سینہ کے امراض 67 - چھ کلمے 68 - اذان 69 - اذان کے بعد کی دعا 70 - وضو کے مسائل 71 - تیمّم کے مسائل 72 - غسل کے مسائل 73 - خواتین کا غسل 74 - نماز کے مسائل 75 - فرض، واجب، سنت اور نفل 76 - اوقات نماز 77 - مُفسداتِ نماز 78 - سجدۂ سہو 79 - قضا نمازیں 80 - طریقۂ نماز 81 - نماز کے بعد کی دعا 82 - آیت الکُرسی 83 - نماز کے بعد کی تسبیحات 84 - دعائے قنوت 85 - تراویح کی تسبیح 86 - عورت اور مرد کی نماز کا فرق 87 - نفل نمازیں 88 - عیدین کی نماز کے مسائل 89 - صدقۂ فطر کا بیان 90 - بقر عید کے مسائل 91 - قربانی کے مسائل 92 - نمازِ عیدین 93 - مسافر کی نماز 94 - زکوٰۃ کے مسائل 95 - عقیقہ کے مسائل 96 - قرآن پڑھنے کے آداب 97 - سجدۂ تلاوت کے مسائل 98 - نماز جنازہ کے مسائل 99 - نماز جنازہ 100 - قبرستان میں پڑھنے کی دعائیں 101 - ثواب پہنچانے کا طریقہ 102 - اللہ پاک کے نام 103 - اسمائے الٰہی 104 - جنات کی نوع کا اسم اعظم الگ ہے 105 - گیارہ ہزار اسمائے الٰہیہ 106 - اجازت 107 - احساس کمتری کا علاج 108 - آنکھوں میں روشنی 109 - ہر دل عزیز ہونے کا طریقہ 110 - مقدمہ میں کامیابی 111 - سعادت مند اولاد 112 - ہر قسم کی بیماری سے نجات 113 - محبت والا شوہر 114 - غیبی انکشافات 115 - ملازمت میں ترقی 116 - کمزور بچے 117 - کاروبار میں ترقی 118 - آسیب سے نجات 119 - پڑھنے میں دل نہ لگنا 120 - عقیدہ کی کمزوری 121 - وسائل میں اضافہ 122 - سخت گیر حاکم کی تسخیر 123 - دشمن پر غلبہ 124 - سفر میں آسانی 125 - رضائے الٰہی 126 - حسب منشاء شادی 127 - استخارہ 128 - افلاس سے بچنے کیلئے 129 - رزق میں فراوانی 130 - دوران سفر آسانیاں 131 - عزت و مرتبہ میں اضافہ 132 - چوری اور ڈکیتی سے حفاظت 133 - سر میں درد 134 - زہریلے جانور کا کاٹنا 135 - صلح و صفائی کے لئے 136 - کشف القبور 137 - تجلی کا انکشاف 138 - مایوسی کا خاتمہ 139 - حاملہ کی حفاظت 140 - دودھ میں کمی 141 - اللہ کے دوست 142 - وسوسوں اور بُری عادتوں سے نجات 143 - وقت سے پہلے پیدائش 144 - بچوں کا گم ہو جانا 145 - شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے 146 - ہائی بلڈ پریشر کا علاج 147 - روشن ضمیر 148 - خوف و غم سے نجات 149 - توبہ کی قبولیت 150 - غیبی مدد 151 - عدم تحفظ کا احساس 152 - اولاد نرینہ 153 - عزت و توقیر 154 - پُرکشش آنکھیں 155 - فرشتوں سے ہمکلامی 156 - ایّام کی خرابی 157 - بچوں کو نظر لگنا 158 - احساس برتری 159 - گناہوں سے نفرت 160 - غصہ کے وقت 161 - رخصتی کے وقت 162 - اپیل میں کامیابی 163 - حافظہ کمزور ہونا 164 - بچھڑے ہوئے رشتہ دار 165 - میاں بیوی میں اختلاف 166 - شادی میں رکاوٹ 167 - ایکسیڈنٹ سے حفاظت 168 - انوارِ الٰہی 169 - معرفت حق 170 - گھر میں خیر و برکت 171 - نیکی کا پیکر 172 - اچھی بیوی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)