شعاعوں کے ذریعہ انجکشن تیار کرنا اور بجلی کے رنگین بلب
مکمل کتاب : رنگ و روشنی سے علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23693
شعاعوں کے ذریعہ انجکشن تیار کرناا ور بجلی کے رنگین بلب میں نے اپنے عزیز، ڈاکٹر محمد عبداللہ ایم بی بی ایس کے تعاون سے سرخ رنگ شعاعوں سے انجکشن تیار کیا۔ وہ اس طرح کے سرخ رنگ کے جار میں ڈسٹلڈ واٹر کے ایمپیول رکھ کر چالیس روز صاف دھوپ میں رکھا ۔ میرے ایک پیر بھائی کی کمر میں سولہ سال سے درد تھا۔ جو کسی بھی طریقہ علاج میں پچاس فیصدی کمی واقع ہوگئی۔ پندرہ روز ے بعد دوسرا انجکشن دیا گیا۔ خدا کے فضل وکرم سے مرض کلیتاً غائب ہوگیا۔
ایک متمول گھرانے کی بزرگ خاتون کا ایک گردہ اس حد تک متاثر ہوگیا تھا کہ ڈاکٹروں نے اسے نکال دینے کا مشورہ دیا۔ ہم نے بجلی کے رنگین بلب کی شعاعوں سے علاج تجویز کیا۔ اللہ تعالیٰ نے رحم فرمایا اور یہ بزرگ خاتون گردہ نکالنے کی تکلیف سے محفوظ رہیں۔ اسی طرح چہرہ پر داغ دھبّے دورکرنے اوردماغی امراض میں اس علاج سے سو فیصدی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ کوشش انسان کرتاہے شفااللہ دیتاہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 138 تا 139
رنگ و روشنی سے علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔