سلسلہ عظیمیہ کے ارکان کی ذمہ داری
مکمل کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=11636
سلسلہ عظیمیہ کے ارکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کو چھوڑنے سے قبل کم سے کم ایک آدمی تیار کر دیں تا کہ سلسلے کا کام جاری رہے۔ کسی دوسرے آدمی پر اعتماد کرنا ہرگز اس بات کی طرف اشارہ نہیں ہوتا کہ آپ کی اپنی عزت کم ہو جائے گی۔ آپ کا فرض دوسروں کو آگے بڑھانا ہے۔
میری ذاتی کوشش اور جدوجہد ہے کہ میں جب تک اس عارضی دنیا میں مقیم ہوں اپنے قائم مقام لوگوں کو تیار کروں۔ تقریر میں، تحریر میں، تصنیف میں اور طرز فکر کی تبدیلی میں۔
انشاء اللہ تعالیٰ آپ دیکھیں گے کہ نئے نئے لوگ کتابیں بھی لکھیں گے۔ نئے نئے لوگ تقریر بھی کریں گے۔ نئے نئے لوگ عرفان نفس کی کوشش کریں گے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 222 تا 222
آگہی کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔